سینئر وکلاء نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے لئے کے جانے والے آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے. وکلاء کی رائے ہے کہ ایسے وارنٹ کا مقصد کسی شخض کی حاضری یقینی بنانا ہوتی ہے ان وارنٹ کی تعمیل کے لئے ڈی آئی جی نہیں بلکہ عدالت کا نائب قاصد جاتا ہے
اس سال کراچی میں عورت مارچ آٹھ کی بجاۓ بارہ مارچ کو منعقد ہوا تاکہ خواتین اپنا معاشی نقصان کے بغیر مارچ میں شریک ہو سکیں. شیما کرمانی کے مطابق ارچ میں شامل تمام پوسٹر ہر عورت کی آواز ہیں.
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو پولیس کی حراست میں ملزمان کے کے انٹرویو سوشل میڈیا اور چینلز پر چلانے پر پابندی کی درخواست پر 14 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت کی۔
ایچ آر سی پی نے خیبر پختونخوا میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کا اختتام کیا، اختیارات کی منتقلی میں تاخیر، عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے اور نقل و حرکت اور اظہار کی آزادی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ سوات میں مزاحمتی جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئین کے تحت شہری، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کارکنوں اور ماہرین صحت نے سفارش کی ہے کہ نامزد خواتین شمار کنندگان کو ہی خواتین، لڑکیوں اور خواجہ سراؤں کی میں مردم شماری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی گنتی سہی ہو
سابق صدر اور فوجی آمر پرویز مشرف اتوار کو دبئی میں وفات پا گئے۔ مشرف کے نو سالہ طویل دور میں ان پر انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے الزامات لگائے گئے جن میں آئین شکنی، سیاسی مخالفین کی قید، قتل اور جلا وطنی، جبری گمشدگیاں، اور زرائع ابلاغ پر پابندیاں شامل ہیں_
آج کے دن ،"ارتھ ڈے" پر، ہم اس کیس کو اس زاویے سے بھی دیکھ سکتے ہیں جس کا اب تک کچھ زیادہ ذکر نہیں ہوا --وہ یہ کہ جوکھیو درحقیقت ایک کلائمیٹ چینج یا ماحولیاتی تبدیلی کا شکار ہو گیا -