فروری 20 ،  2023

اسٹاف رپورٹ


لاہور

ضلع گجرات کے علاقے گوٹریالہ میں ۱۹ فروری کو ہومیو ڈاکٹر رشید احمد کو اپنی رہائش گاہ میں قائم کلینک میں فائرنگ کر کے  قتل کر دیا گیا۔ان کے قتل کی ایف آئی آر میں درج ملزم انعام الحق کی لاش واردات کی جگہ سے سو گز دور کھیتوں میں پائی گئی _انعام کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں کے ہمراہ کھیتوں سے گزار رہا تھا کے چند نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا _ مقامی ذارئع کے مطابق  انعام نے رشید احمد کو قتل کرکے خود کشی  کی ہے۔ پولیس نے انعام کی قتل کی ایف آئی ار نامعلوم ملزمان کی  خلاف درج کی ہے۔

پولیس  ذارئع نے وائس پی کے کو بتایا دونوں قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور اب تک قتل کے محرکات میں مذہبی عناد کے ثبوت نہیں ملے _ رشید احمد کے بھتیجے ضرار احمد نے وائس پی کے کو بتایا کہ ان کے چچا گھر میں اکیلے رہتے تھے جبکہ ان کے اہل خانہ ناروے اور ملیشیا میں مقیم تھے۔ان کے مطابق رشید احمد کی اہلیہ جو ناروے میں رہتی ہیں اور وہ اپنے شوہر کی سیکورٹی کے حوالے سے فکر مند تھی جبکہ رشید احمد کو کوئی دھمکی کی حوالے سے انہیں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ضرار احمد نے کہا کے وہ اب تک کی  پولیس تفتیش سے مطمئن ہیں۔
صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے انچارج پریس سیکشن عامر محمود  نے حکومت سے مطالبہ کیا  احمدیوں کے خلاف جاری نفرت انگیز مہم کو فوری طور پر روکے  اور  احمدیوں کے خلاف حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

قصور میں احمدی عبادت گاہ میں داخلہ روک دیا گیا: انجمن احمدیہ


عامر محمود کے مطابق ۱٨ فروری کو  قصور میں دو احمدی افراد کو ایک ہجوم نے گھیرے میں لے لیا اور انکوں اپنی عبادت گاہ کو بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔ اہل علاقہ کی مداخلت سے ان دونوں افراد کو بچایا گیا. عامر محمود نے کہا کہ  پولیس نے تاحال اس واقعہ کی ایف آئی آر  درج نہیں کی گئی اور نہ ہی  انہیں اپنی عبادت گاہ میں جانے دیا جارہا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here