تحریر : اعتزاز ابرہیم


لاہور

غزہ پر جاری بمباری اور فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کے خلاف لاہور کے لبرٹی چوک پر سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرین میں نامور دانشوروں ، صحافی برادری ، اور سول سوسائٹی سیمت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین فلسطینی پرچم لہراتے فلسطین کو آزاد کرنے ، فوری جنگ بندی اور غزہ پر بمباری بند کرنے کے نعرے لگاتے رہے ۔

مظاہرین میں شامل سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی وائس پی کے سے اسرائیلی مظالم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
انکا کہنا تھا میری زندگی میں بہت سے ممالک نے آزادی کے لیے جنگیں لڑ کر جدوجہد کی لیکن جو ظلم اسرائیل اس وقت فلسطین پر کر رہا ہے ایسا کبھی نہیں دیکھا ۔اتنے ظلم برداشت کرنے کے باوجود جدوجہد جاری رکھنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی کا مظاہرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھااس وقت لفظ ساتھ نہیں دے رہے کہ ایک پوری قوم ہمارے سامنے خون ریزی کا شکار ہے ان طاقتوں کی زدہ میں آگیا ہے جو دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں کیا اتنے بھی لوگ نہیں ہیں جو ان ظالم طاقتوں کا ہاتھ روک سکے۔

مظاہرے میں مقررین نے شرکا کو فلسطین کے حالات حاضرہ سے آگاہ کیا ۔ اور اقوام متحدہ کو اسرائیل فلسطین جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔

مظاہرے میں شامل افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوری طور جنگ بندی کے مطالبہ کیا۔سول سوسائٹی کی طرف سے اسرائیل کی طرف کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھی پر زور مذمت کی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here