۱۹ جولائی ۲۰۲۴

سٹاف رپورٹ


لاہور

جمعہ کو بنوں میں ہونے والی امن ریلی کے شرکاء پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ۔ جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سڑکوں پر ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے لئے اکھٹے ہوئے تھے تاہم صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب چند مظاہرین نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

بنوں پولیس کے ترجمان محمد حنظلہ نے وائس پی کے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فرد پر آرمی کی چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گی اور ہلاک ہونے والے فرد کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ فائرنگ سے بیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا. بنوں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق نے تصدیق کی کہ زخمیوں میں چودہ سے سولہ سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے وائس پی کے کو بتایا کہ مظاہرین نے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ایک ایمبولینسکو نقصان پہنچایا۔

ضلع بنوں میں پچھلے کچھ ماہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے. گزشتہ ہفتے بنوں چھاؤنی پر حملے میں آٹھ فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں دس دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا۔امن ریلی کے شرکاء پر ہونے والی فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا پر اس عمل کی سخت تنقید کی جارہی ہے ۔ سابق سینیٹر اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما افراسیاب خٹک نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی سرپرستی کرتی ہے۔

شمالی وزیرستان سے سابق ایم این اے اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ نے ایکس پر پوسٹ کیا، “بنوں میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ وہ ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ’پروجیکٹ طالبان‘ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس ظلم کے مرتکب افراد کو ان کے انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here