۳۱ جولائی ۲۰۲۴

تحریر : شوکت کورائی


کراچی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بدھ کے روز  گوادر کی صورتحال پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے شیڈول اعلان کیا  جس کے بعد پولیس پریس کلب کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئی، بلوچ یکجہتی کائونسل کے سئنیر رہنما وہاب بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ گرفتاری سے اس لئے بچ گئے ہیں وقت سے پہلے پریس کلب پہچ گئے تھے۔

بلوچستان یکجہتی کمیٹی اور چئیرمین ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں گوادر کے بند راستے کھولنے اور گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سئینر رہنما وہاب بلوچ نے کا کہنا ہے کہ راستے بند ہیں اس لئے بلوچ قومی اجتماع میں شریک لوگ واپس گھروں کو جا نھیں پا رہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پریس کانفرنس سے قبل کراچی پریس کلب کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دئے گئے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق پریس کلب کے باہر چار خواتین سمیت سات کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے،سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پریس کانفرنس روکنے کی کوشش اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

بلوچ یکجہتی کائونسل کے مطابق پریس کلب کے باہر یکجہتی کمیٹی کراچی کی صدر فوزیہ بلوچ اور دیگر تین خواتین سمیت سات کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here