23 آگست 2024
تحریر: اعتزاز ابراہیم
لاہور
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگی بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس کے اشتراک سے لاہور کے ایچ آر سی پی آڈیٹوریم میں احتجاجی جلسہ کیا گیا۔جلسے میں سول سوسائٹی ، انسانی حقوق کے کارکنوں ، ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور طلبہ نے شرکت کی ۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔جلسے میں شرکا کی رائے سے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ بھی منظور کیا گیا۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے ایچ آر سی پی کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق کا وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں تعلیم ، صحت روزگار اور مہنگی کے خاتمہ کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔
,,
اس چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ یہی ہے کہ ٹیکس ان لوگوں پر لگایا جائے جن پر ٹیکس لگانا بناتا ہے۔تعلیم ، صحت ، روزگار کی فراہمی اور مہنگی کے خاتمہ کے لئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ “
گھریلوملازماؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہوم نیٹ پاکستان سے منسلک سمیرا سعید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گھروں میں کام کرنے ملازماؤں کی تخواہیں اتنی زیادہ نہیں کہ وہ بجلی کہ بل ادا کر سکے حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بلوں میں ریلیف دیں۔
چئیرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ لطیف انصاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ساڑھے چار سو فیکڑیاں چل رہی ہیں ان میں سے چند فیکٹریوں کے علاوہ کہی بھی کم از کم تخواہ کے حکومتی فیصلے پر عمل دار آمد نہیں کیا جارہا اور مزدوروں کی اکثریت سول سیکورٹی کارڈ سے بھی محروم ہے ۔
احتجاجی جلسے میں مقررین نے شرکا کو ملک میں جاری معاشی بحران اور بجٹ میں لگائے جانے والی ٹیکسوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔