29 آگست 2024

رپورٹ: رانا مالہی


اسلام آباد

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی نجی ہوٹل میں انسانی سمگلنگ کی، انسانی حقوق کے تناظر میں حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ پر ایک ایڈووکیسی میٹنگ رکھی گئی۔اس میٹنگ کا مقصد انسانی اسمگلنگ کے ذریعے ظابطہ مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ دلانا تھا۔

میٹنگ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبرز، انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاستدان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں شریک شرکاء نے اس معاملے پر اپنا اظہار خیال کیا۔

اس رپورٹ کے رائٹر اور ایچ آر سی پی کے ممبر اظوار شکیل شکیل نے وائس پی کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں ہیومن اسمگلنگ کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کیا اور پالیسی پروپوزل بھی بنائے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہاں قانون میں انسانی اسمگلنگ کو کرمنل ایکٹ سمجھا جاتا ہے، لکن ہمیں اسے انسانی حقوق کے لحاظ سے بھی دیکھنا ہے۔ اس رپورٹ میں ہم نے انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد کی کہانیاں بھی لکھیں ہیں۔ انہوں یہ بھی بتایا کہ ہر کئی ہزاروں لوگ غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک جاتے ہیں۔

تقریب میں شریک سینئر سیاستدان فرت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ہیومن اسمگلنگ کے حوالے سے نئی قانون سازی کی جائے اور 2018 کے قانون پر نظرثانی کی جائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کے لیے گلف ممالک کے لیئے آسان حدف ہے اور لیبر طبقے کی کو نوکری دیکر آسانی سے حدف بنا لیتے ہیں، اس کے علاواہ پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کے لئے ایک آسان مقام ہے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے۔ قانونی سازی کے حوالے سے انہوں کہا کہ اس مسلئے پر انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں اور ہیومن اسمگلنگ کے شکار افراد کو شامل کرکے اس پر نیا قانون بنایا جائے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کو ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہے تھا، ایسا کرنے سے افغانستان میں ہیومن ٹریفکنگ اور اسمگلنگ میں اظافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی معاشی اور سکیورٹی حالات کی وجہ سے نوجوان ملک سے باہر جا رہا ہے۔

تقریب میں شریک انسانی حقوق کی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت اور بیروزگاری کی وجہ نوجوان غیرقانونی راستے کے ذریعے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر بیرون ممالک جاتے ہیں۔ جس طرح یہ پیسہ غیر قانونی طور پر خرچ کرتے ہیں اس سے کم پیسوں میں یہ آسانی سے قانونی طور پر جا سکتے ہیں، لیکن ان کے پاس کوئی آگاہی نہیں ہوتی ہے، ہمیں اس پر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں میں آگاہی دینی چاہیے۔

تقریب میں شریک شرکاء مرتیبہ شیخ کا یہ کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیئے آگاہی دینا بھی لازمی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے نئی ٹیکنالوجی کے شعبے سے چیزیں سیکھیں جس سے انہیں بیرون ممالک میں اچھی نوکری مل سکے اور وہ قانونی طریقے سے باہر جا سکے نہ کہ کسی کے جھانسے میں آکر غیر قانونی طور پر اپنی جان سے کھیل کر جانا چاہیے۔تقریب کے دوران ایچ آر سی پی کی جانب سے ہیومن اسمگلنگ پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here