۵ نومبر ۲۰۲۴

تحریر: عدنان حیدر


پاراچنار

دیرینہ قبائلی جھڑپوں کی وجہ سے تین ماه سے ضلع کرم میں حالات کشیدہ ہیں۔ ضلع کے صدر مقام پاراچنار کو صوبے سے جوڑنے والی واحد شاہراہ گزشتہ پچیس روز سے آمدورفت کے لیے بند ہے۔سپلائی بند ہونے سے اپر کرم اور پاراچنار شہر میں اشیا خوردونوش، ادویات اورایندھن کا بحران چل رہا ہے۔

دو نومبر کو انتظامیہ نے شاہراہ کچھ گھنٹوں کے لیے شاہراہ کھولی جسکے دوران اشیائے ضرورت لانی والی درجنوں گاڑیاں پاراچنار شہر میں داخل ہوئیں۔ لیکن اس رسد سے شہر میں ادویات ، اشیائے خوردونوش اور تیل کی کمی تاحال پوری نہ ہوسکی۔دوکاندار مینار حسین کا کہنا ہے شاہراہ کو آمدورفت کے لیے محفوظ نہ بنانے کا مطلب ہے ریاست ضلع کرم کے رہائشیوں کو دوسرے درجے کے شہری تصور کرتی ہے۔دوکاندار کمال حسین کے مطابق شہر میں آٹے ، چینی ، پھل ، مرغی ، دالیں اور دیگر چیزوں کی شدید قلت سے لوگ پریشان ہیں اور کاروبار بھی ٹھپ ہوکے رہ گیا ہے۔

اس طویل بندش کے باعث شوگراور دل کے عارضے میں مبتلامتعدد شدید علیل مریضوں کی پشاور کے اسپتالوں میں منتقلی کا عمل بھی رکا ہوا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان مریضوں کی منتقلی نہ ہونے سے انکی زندگی خطرے میں پڑ گی ہے۔ شہری قیصر علی شاہ کے مطابق کینسر ، شوگر ، دل ، اور دماغ کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو تاحال پشاور منتقل نہیں کیاجاسکا ہے۔

اس جاری کشیدگی سے ضلع کرم میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی کمی کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑا۔فور جی سروس معطل ہونے سے طلبا اور آن لائن کاروبار کرنے والوں کے مسائل بڑھا دیے ہیں۔ استاد ایران علی کا کہنا ہے پٹرول اور ڈیزل کی کمی کے با عث پاراچنار کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود مطابق 12 اکتوبر کو روڈ کو سکیورٹی خدشات کے بنیاد پر بند کیا گیا تھا جب ایک قافلے پر فائرنگ میں15 افراد جا بحق ہو گئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں اور مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روڈ کھول دیا جائے گا۔ شہری علی افضل کا کہنا کہ شاہراہ بند ہونے سے تمام شعبے بری طرح متاثر ہوۓ ہیں۔بیرون ملک سے آئیے ہوۓ افراد اپنی ملازمتوں پر واپس نہیں جا سکے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ کو جلد از جلد آمد و رفت کیلئے کھولا جائے تاکہ ضلع کرم ایک انسانی المیہ سے شکار ہونے سے بچ جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here