۳ جنوری ۲۰۲۴
رپورٹ : اعتزاز ابراہیم
لاہور
اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا علی حسنین نامی ملزم گرفتار۔ ملزم انڈر 19 فٹبال میں کھیل چکا ہے۔ لڑکی فٹ بال کی کوچنگ حاصل کرنا چاہتی تھی۔ ملزم فٹ بال اکیڈمی میں داخلے دلوانے کے لئے معلومات لینے کے بہانے گھر میں گیا اور لڑکی کو اکیلا پاکر زبردستی گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے کاروائی کر کہ گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویژن میں درج کی گئی ۔ ایف آئی آر میں پی پی سی کی دفعہ 376 لگائی گئی ہے ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میری بیٹی کو فٹ بال کھیلنے کا شوق ہے اور علی حسنین ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴ کی رات نو بجے گھر آیا اور کہا کہ ش کدھر ہے اسے بلائے اسکا ایڈمیشن فٹ بال اکیڈمی کروانا ہے اور اس سے ایڈمیشن کے لئے کچھ معلومات درکار ہیں میں نے ملزم پر اعتماد کرتے ہوئے اسے گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھایا اور باہر سے کھانے پینے کا سامان لے کر واپس آئی تو بیٹی کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ اندر سے لاک تھا میں نے شور کیا تو ہمارے دو ہمسائے موقع پر آگئے اور دروازہ توڑ اسی دوران ملزم پسٹل لہراتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔
میری بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ اسے گن پوائنٹ پر جنسی زیارتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے اس سے قبل ۲۷ دسمبر کو بھی ش کو بلیک میل کر کہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتلانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھکمی دی۔
کیس کے تفتیشی آفسر نعمت علی کا وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور لڑکے اور لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پیر کے روز لاہور کے کر جائے جائے گا جس سے ساری چیزیں واضح ہوجائےگی ۔کیس کی تفتیش جاری ہے۔
لڑکی کی والدہ نے وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کو ٖفٹبال کھیلنے کا کافی شوق ہے اور وہ باقاعدہ فٹبالر بننا چاہتی ہے ۔ فٹ بال سیکھانے کے لئے علی حسنین سے رابعہ کیا تھا ۔ملزم علی حسنین فٹبال کا پلیئر ہے اور میرے گاوں میں والدین کے گھر کے ساتھ والے ہمسائے کا کزن ہے دو ماہ پہلے میں اپنے والدین کے گھر گئی تو وہاں سے اسکا نمبر لیا اور اس کو اپنی بیٹی کی ہیلپ کرنے کا کہا تھا ۔
میں گھر کی واحد کفیل ہو واقعہ والے علی حسنین آئے اور بہانہ بنایا کہ میری بیٹی کو فٹبال اکیڈمی میں ایڈمیشن دلوانے کے لئے کچھ معلومات چاہیے میں نے اسے ڈرائنگ روم میں بیٹھایا اور گھر کے پاس بیکری سے چائے کا سامان لینے چلی گئی دس منٹ بعد واپس آئی ہی تھی کہ ڈرائنگ روم کا دروازہ اندر سے لاک تھا اور اند ر سے چیخوں کی آوزیں اڑہی تھی میں نے دروزاہ توڑنے کی کوشش کی اور شور مچایا شور کی آواز سن کر ہمارے ہمسائے آگئے اور دروازہ کھولا اسی دوران ملزم پستول لہراتے ہوئے فرار ہوگیا۔ میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ اس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس سے قبل بھی اسے ڈراہ کر اور بلیک میل کر کہ یہ حرکت کر چکا ہے۔ لڑکی کی والدہ نے اںصاف کی اپیل کی ہے۔