۱۳ فروری ۲۰۲۵
سٹاف رپورٹ
لاہور
خیبر میں پشتون قومی جرگہ کے جانب سے ملک نصیر احمد کوکی خیل، علی وزیر، حاجی عبدالصمد سمیت دیگر افراد کی رہائی کے لئے جلسے کے انعقاد پر جمرود پولیس نے خیبر بار ایسوسی ایشن کے صدر فرہاد آفریدی سمیت اُنیس افراد کے ساتھ پچاس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
آیف آئی آر کے خلاف ضلع خیبر کے وکلاء کے جانب سے احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیاگیا ۔خیبر اورصوبے کے دیگر بار ایشوسی ایشنز کے جانب سے آیندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیاگیا۔
مختلف دفعات پر مشتمل مقدمے میں دیگر سیاسی اور سماجی افراد کے ساتھ پشتون تحفظ مومنٹ کے جن کارکنوں کے نام شامل کیے گئے ہیں ان میں مقیب آفریدی بھی شامل ہیں ۔ مقیب آفریدی نے وائس پی کے کو بتایا کہ وہ مقدمے میں نامزد افراد پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور اُس کو بنیاد قرارد یتے ہیں۔
کوآرڈینیٹر پی ٹی ایم خیبر ۔ خیبر بار ایسوسی ایشن نے درج مقدمے میں شامل وکلاء سمیت تمام افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرہاد آفریدی کے بقول اس مقدمے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور اُمید ہے کہ عدالت کے جانب سے نامزد افراد کو ان بے بنیاد الزامات سے جلد بری کر دیا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر جنید اکبر نے کہاکہ اُن کی جماعت کے کارکنوں کے خلاف تمام درج مقدمات کے خاتمے کے لئے وزیر اعلی امین گنڈہ پور کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت کے جانب سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف اب بھی مقدمات درج رہوہے ہیں۔