۲۷ فروری ۲۰۲۵

رپورٹ : اسلام گل آفریدی


خیبر

افغان طالبان کی جانب سے طورخم سرحد کے قریب تعمیرات کے تنازع پر پاک افغان سرحدی گزرگاہ ہر قسم کے آمد ورفت کے لئے بند کردی گئی ہے۔ سرحد کے دونوں جانب سینکڑوں کے تعداد میں مال برادر گاڑیاں کھڑی ہے۔ گاڑیوں پر لدھے اشیائے خوردنوش اور سبزیاں خراب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ تازہ میواجات کے گاڑیاں پہلے سے واپس پاکستانی منڈیوں بھیجاجاچکا ہے۔ گاڑی مالکان اور تاجروں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ٹرک ڈرائیور ثواب خان اپنے گاڑی میں پشاور کے سبزی منڈی سے آلو لیکر آفغانستان جاررہاتھا تاہم راستے کی بندش کی وجہ سے وہ پچھلے آٹھ دنوں سے اس انتظار میں ہے کہ کب سرحد کھول دیاجائیگا۔ اُنہوں نے کہاکہ تازہ سبزی سے بھرے گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے کیونکہ اُن کا جلد خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔ اُنہوں کہاکہ گاڑیوں کے ڈرائیور یہاں پر بہت زیادہ مشکلات کے شکار ہے کیونکہ یہاں پر کھانے، پینے اور آرم کرنے کوئی انتظام نہیں۔

سرحدی گزرگاہ طورخم کے بند ش سے پاک افغان تجارت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑارہاہے۔ سرحدپر اُن گاڑیوں کے کاعذائی کاروائی بھی روک دیا گیا ہیں جوافغانستان مال لیکر پاکستان کے حدود میں داخل ہوچکے ہیں۔ عبدالباقی نے اپنے گاڑی میں افغانستان سے کوئلہ لا یا اور چھ دن پہلے پاکستان کے حدود میں داخل ہواتھا۔ اُنہوں نے کہاکہ کسٹم حکام نے بتایاکہ جب تک سرحد نہیں کھولا جاتا تب تک کوئی دفتری کاروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ جو خرچ کے پیسے تھے وہ بھی ختم ہوگئے اور مال کے مالک بار بار کال کرکے پوچھتے کہ کب مال پہنچ جائیگا۔ اُن کے بقول بارش کی وجہ سے کوئلہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

طورخم کے بند ش سے نہ صرف پاکستان اور آفغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں متاثرہے بلکہ لنڈی کوتل اور دیگر مقامی تجارتی مراکز کے تاجر بھی اس صورتحال سے متاثر ہوچکے ہیں۔تاجروں کو کہنا ہے کہ طورخم پر ہونے والے تجارتی سرگرمیوں کا مقامی تجارت پر براہ راست اثر موجود ہے۔لنڈی کوتل کے مقامی تاجر محمد الیاس نے بتایاکہ پوری علاقے کے کمائی کا ذریعہ طورخم سرحدپر افغانستان کے ساتھ ہونے والے تجارت پر ہے۔اُنہوں نے کہ جب بھی طورخم سرحد بند ہوجاتاہے تو یہاں پر لنڈی کوتل اور علاقے کے دیگر چھوٹے تجارتی مراکز میں خریدار کم ہوجاتے ہیں۔اُنہوں نے اسلام آباد اور کابل سے مطالبہ کیا کہ دوطرفہ تجارت میں خائل روکاٹوں کو دور کیا جائیگا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے اپنے حدود میں ضروری تعمیراتی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس سے یہ اُمید پیدا ہوگیا ہے کہ جلد طورخم سرحد کھول دیا جائیگا۔آج بھی دونوں ممالک کے درمیان بھی بات کی توقع ہے تاہم اُن کے بارے میں معلوم نہیں کہ کب مزکراتی عمل شروع ہوجائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here