شوکت کورائ


برصغیر کی تقسیم کے بعد پاکستان کی تاریخ میں نصاب تعلیم ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان، رہنما، اور تعلیمی ماہرین سمیت ترقی پسند نظریات کی حمایت کرنے والے گروہ اور جماعتیں ملک میں نصاب تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق مرتب کرنے کی مانگ کرتے رہے ہیں لیکن ان کی مانگ کبھی مثبت جواب نہیں دیا، وہ سمجھتے ہیں کہ نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ترتیب دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ ریاستی نظام ہے۔ اگرچہ آئین پاکستان میں ہر شہری کے بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، مگر یہ حقوق نصاب کا لازمی حصہ نہیں بن سکے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ کو بھی حکم دینا پڑا۔

سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر جی ایم درس کی آئینی پٹیشن پر سندھ ہائیکورٹ نے بنیادی حقوق کے متعلق چیپٹر کو نصاب کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔ اس کے نتیجے میں جماعت نہم کے مضمون معاشرتی علوم میں اس چیپٹر کو شامل کیا گیا۔ تاہم، اس عمل میں بیوروکریسی نے متعدد رکاوٹیں ڈالیں، جو تبدیلی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئیں۔ ان کا خیال ہے کہ ہمارے ملک میں جو نصاب پڑھایا جا رہا ہے وہ نوجوان نسل کو کچھ نھیں دے پاءے گا، یہ نصاب حقاءق کے برعکس ہے، ان کی پٹیشن کا مقصد حکام کو اس بات مجبور کرنا تھا کہ بنیادی حقوق کے متعلق علحیدہ مضمون پڑھایا یے لیکن بعد کورٹ نے کہا کہ فی الوقت آءین کے اس چیپٹر کو نصاب کا حصۃ بنایا جاءے بعد میں متعلقہ حکام علحیدہ مضمون پڑھانے پر ضرور غور کریں.

تعلیمی نصاب میں تبدیلی اور جدت لانے کے لیے اساتذہ، سماجی کارکنان، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مطالبات ہوتے رہتے ہیں، لیکن عملی طور پر ان مطالبات اور مانگ پر کوءی عمل درآمد نھیں ہوتا، ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اسد بٹ، پروفیسر توصیف احمد اور دیگر تعلیمی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ریاستی نظام ہے۔ یہ نصاب مذہبی منافرت اور انسانی اقدار کے برعکس مضامین پر مبنی ہے اسے فوری بدلنا چاہیے، لیکن ریاستی نظام اس نصاب کو اپنے حق میں سمجھتے ہیں اس لءے وہ راہ میں رکاوٹ ہیں.

موجودہ تعلیمی نصاب کی خرابیوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ نصاب میں سائنسی اور تحقیقی طرز کے مضامین کی کمی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد جب تعلیم کا شعبہ صوبوں کو منتقل کیا گیا تو نصاب کو بدلنے کا اختیار بھی صوبوں کو دیا گیا۔ تاہم، وفاقی حکومت نے یکساں نصاب کے نام پر دوبارہ اپنے اختیارات میں اضافہ کرنے کی کوشش کی۔

رکن سندھ اسیمبلی مہیش کمار کا کہنا ہے کہ جو نصاب پڑھایا جا رہا ہے اس کے نتاءج ہم نے دیکھ لءے ہیں جو ہم اس وقت بھگت رہے ہیں یہ سب ہماری سوچ اور اس سوچ کو نجوان نسل کو منتقل کرنے کا نتیجہ ہے، ایسا نصاب ترتیب دیا جاءے جس میں مذۃبی منافرت نہ ہو، اور نصاب مذہبی اقلیتوں کے ہیروز اور ان کے مذہب کے بارے میں بھی مثبت چیپٹرز شامل کیے جائیں۔

ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر ریاض شیخ کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی نوجوان نسل کو سائنسی اور تحقیقی طرز کا نصاب نہیں پڑھاتے تو دنیا بہت آگے نکل جائے گی۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نصاب کو بہتر بنانے کے لیے جدید تعلیمی طریقوں کو اپنانا ضروری ہے، تاکہ طلباء کو نہ صرف بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی ہو، بلکہ ان میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتیں، اور سائنسی تحقیق کا جذبہ بھی پیدا ہو۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان میں تعلیمی نصاب کی بہتری کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، جو کہ نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ حکومت، بیوروکریسی، اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ اگر پاکستان واقعی اپنے بچوں کو ایک بہتر مستقبل دینا چاہتے ہیں، تو نصاب میں ان تبدیلیوں کو فوری طور پر نافذ کرنا ہوگا۔ ان تبدیلیوں کے بغیر، ہم اپنی نوجوان نسل کو ایک متوازن اور ترقی یافتہ معاشرے کی طرف نہیں لے جا سکیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here