29 مارچ 2025

تحریر اسلام گل


خیبر: پاکستان میں مقیم افغان سیٹزن یا اے سی سی کارڈ کے حامل مہاجرین کے واپسی کے لئے اکتیسویں مارچ تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان میں اے سی سی کارڈ رکھنے والے مہاجرین کی تعداد آٹھ لاکھ ہے جن میں اکثریت خیبر پختونخوا میں ہے۔ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مقیم افغان مہاجرین حکومت کے اس فیصلے سے اُن کی زندگی دوسروں پہلوں کے ساتھ زیر تعلیم طلباء وطالبات بھی شدید پریشانی کے شکار ہے۔ محمد ابرہیم پشاور کے علاقے تاج آباد میں قائم افغان سکول میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے۔ اُن کے دو بڑے بھائی بھی اس سکول سے فارغ ہوچکے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ یہاں سے فارغ ہوکر آگے یونیورسٹی تک تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم مہاجرین کے حوالے سے حالیہ فیصلے سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کو یہاں پر قیام کے لئے مزید وقت دیں تاکہ لوگ افغانستان میں اپنے لئے گھر، روزگار اور تعلیم کا بند وبست کرسکے۔

دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا فیصلہ 15 ستمبر 2023 کو کیا گیا تھا اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 6 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 68 ہزار 871 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جا رہے ہیں تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے سال 21 جولائی تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 59 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

اگست 2021 کو افغانستان میں اقتدار طالبان کے حوالے کیں جانے بعد ملک میں دیگر اقدامات کے ساتھ لڑکیوں کے تعلیم پر پابندی لگائی گئی ہے۔ پاکستان میں زیر تعلیم افغان طالبہ پراُمید تھے کہ وہ پڑھائی کرکے مستقبل میں کچھ کرسکے لیکن مہاجرین کے انخلاء کے فیصلے سے اُن کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہی ہے۔ جواریہ نے بھی اس وجہ سے اپنا ملک چھوڑ کرپاکستان آئے کہ وہ یہاں پر اپنی تعلیم مکمل کرسکے۔ موجودہ وقت میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں سیکنڈ ائیر میں پڑھ رہی ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کے تعلیم پر مکمل پابندی کی وجہ سے وہ مجبور ہوکر اس اُمید کے ساتھ پاکستان آئی کہ وہ یہاں پر اپنے تعلیم مکمل کرلینگے لیکن یہاں پرمہاجرین کے جبری انخلاء کے اقدامات نے اُن کے پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ آگر واپس افغانستان جاتے ہے تو وہاں پر پڑھائی کا سلسلہ ادھورہ ہی رہ جائیگا۔

پچھلے چند سالوں سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل اضافہ ہوچکاہے جن کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کے تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔ مہاجرین کو تعلیم دینے والے اداروں میں کام کرنے والے استاتذہ کاکہنا ہے کہ طالبہ بار بار یہی پوچھتے ہیں کہ اگر وہ واپس افغانستان چلے جاتے ہیں تواُن کی پڑھائی کا کیا بنے گا۔ اُمید انجان خوشحال خان ہائیر سکینڈری سکول میں بیالوجی کا اُستاد ہے۔ اُنہوں نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کرلی ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ موجودہ وقت میں اس سکول میں دو سے ڈھائی سو بچے زیر تعلیم ہے۔ اُن کے بقول یہ تعداد بارہ سوسے بھی زیادہ تھالیکن پچھلے چند سالوں سے مہاجرین کے انخلاء کے حوالے اقدامات کی وجہ سے یہ تعداد کم ہوچکا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ زیر تعلیم طلباء بار بار یہی پوچھتے ہیں کہ آگروہ واپس اپنے ملک جاتے ہیں تووہاں پر اُن کے پڑھائی کا کیا بنے گا کیونکہ اس پہلے جو مہاجر بچے یہاں سے پڑھائی چھوڑ کر واپس جاچکے ہیں وہ وہاں پر محنت مزدری میں مصروف ہے کیونکہ وہاں پر پڑھائی کا مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔

مہاجرت کی زندگی میں افغانوں کے لئے تین نسلیں یہاں پل پڑے اوربہت سارے ایسے جنہوں نے کبھی اپنا ملک دیکھا ہی نہیں۔والدین کو کچھ سمجھ نہیں آرہاکہ آگر وہ واپس اپنے ملک افغانستان چلے جاتے ہیں تو وہاں پر نہ اُن کا گھر ہے اور نہ کاروبار، تو کیسے و ہ اپنے بچوں کے پڑھا ئی جاری رکھ سکے ئینگے۔گل محمد افغان مہاجر اور پشاور میں کباڑ کا کام کرتاہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ مہاجرین کے انخلاء کے اعلان سے وہ کافی پریشان ہے کیونکہ افغانستان وہ کبھی گیا ہی نہیں اور وہاں پر نئے سرسے زندگی شروع کرنا انتہائی مشکل مرحلہ ہوگا۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق پاکستان میں مہاجر بچوں کے لئے 142تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جن میں 56ہزار طالبہ ء وطالبات زیر تعلیم ہے۔ادارے کے مطابق مزکورہ تعداد میں 60 لڑکے جبکہ 40 فیصد لڑکیاں ہے تاہم نجی سطح پر بھی افغان مہاجرین کے لئے بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جن میں 52خیبر پختونخوا میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here