رپورٹ: اعتزاز ابراہیم، علی بیگ


لاہور

سانحہ جڑانوالہ کو دو سال گزر جانے کے باوجود متاثرین کو مالی امداد نہ ملنے اور واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو سزا نہ دیے جانے پر مائنارٹی رائٹس موومنٹ اور متاثرین جڑانوالہ کمیٹی نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں کانفرنس منعقد کی۔

کانفرنس میں سربراہ مائنارٹی رائٹس موومنٹ لالا روبن، چیئرمین رواداری تحریک سیمسن سلامت، صحافی و ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی کوچیئرپرسن منیزے جہانگیر، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور متاثرین جڑانوالہ نے شرکت کی۔

سربراہ مینارٹی رائٹس موومنٹ لالا روبن کا سانحہ جڑانوالہ واقع کی تفصیلات وائس پی کے کو آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ واقع میں کل 23 مقدمات درج کئے گئے جن میں آٹھ پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب کی طرف سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقع میں 5220 ملزمان ملوث تھے اس میں سے صرف 381 کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے 380 ضمانتوں پر رہا ہوگئے ابھی صرف ایک ملزم حراست میں ہے ۔انکا مزہد کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سب سے بڑی زیادتی پولیس نے کی ہے مقدمات جن میں متاثرین مدعی ہے انہیں کیس کے تفتیشی تک کا نہیں پتہ کون ہے آج تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ متاثرین میں سے صرف 81 کو معاوضہ ملا ۔ ہمارا مطالبہ باقی سب کو بھی معاوضہ دیا جائے ۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی کو چیئرپرسن منیزے جہانگیر نے سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو کیفر کردار نہ پہنچانے پر حکومت پر تنقد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب جڑانوالہ کا واقع ہوا تھا تب نگران حکومت تھی ہم نے امید کی تھی جب منتخب حکومت آے گی تو جڑانوالہ کیس میں تیزی سے پیش رفت آئے گی ۔مجھے بڑی خوشی ہوئی جب مریم نواز نے جب کہا تھا کہ اقلیتیں ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ہمیں لگا اب ملزمان کو سزا ملے گی لیکن دو سال گزر گئے ہے اور صرف ایک ہی ملزم حراست میں ہے باقی سب کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے مجھے اس بات کا بہت افسوس ہے۔ تفتیش بہت ہی ناقص رہی ہے اور ریاست انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متاثرین جڑانوالہ جن کے گھروں کو جلایا گیا تھا وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن کے گھر جلا دئیے گئے، حکومتی وعدوں کے باوجود انہیں ابھی تک امداد نہیں ملی۔ متاثرین نے اس بات کا اظہار کیا کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں جس سے جڑانوالہ کی مسیحی آبادی مزید غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ ادا کرے۔

کانفرنس میں شریک اقلیتی نمائندوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ پنجاب میں اقلیتوں کو محفوظ بنانے کیلئے ریاست کو کوئی دلچسپی نہیں ہے، مذہبی شرپسندی میں سنگین حد تک آضافہ نے اقلیتوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ پنجاب میں مذہبی شدت پسندوں کے ٹولوں کو کھلواڑ کی مکمل آزادی ہے۔ ایسی صورت حال اور غیرسنجیدگی پر وفاقی حکومت سمیت انسانی حقوق کی کی تنظیموں کو ایس او ایس۔۔کی کال دے رہے ہیں۔ بے بسی میں زندہ نہیں رہ سکتے۔ سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here