06 نومبر 2025

رپورٹ: اسلام گل


خیبر: ضلع خیبر کے مدثر معین آفریدی افغانستان میں میڈیکل کے تیسری سمسٹر کا طالب علم ہے، تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بناء سرحدوں کے بندش کی وجہ سے نہ صرف اُن کے پڑھائی متاثر ہوچکی ہے بلکہ جاری مڈ ٹرم کے امتحانات میں حصہ لینے سے بھی محروم رہ گیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ضروری کام کے عرض سے تین دن کے لئے آتاہے اور فوری طور پر شروع ہونے والے امتخان کے لئے واپس جاناتھا کہ اس دوران راستہ بند ہوگیا۔اُ ن کے بقول پڑھائی غیر خاضری اور مڈٹرم کے امتخان میں حصہ نہ لینے سے کئی اہم مسائل کاسامنا کرنا پڑتاہے جن میں دوبارہ فیس کی ادئیگی اور ڈگری کے فائنل رزلٹ پر بھی اثر پڑتاہے۔

کم اخرجات اور قبائلی طالبہ کے میڈیکل کے شعبے میں مخصوص کوٹے کے بنیاد پر موجودہ وقت میں چار سو سے زیادہ پاکستانی طالب علم افغانستان کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہے۔ اپنے ملک امیگریشن، امتحانات میں حصہ لینا، ویزے کی تجدید اور فیس کے پیسے اپنے ساتھ لینے کے لیے بڑی تعداد میں طالب علم پاکستان آئے تھے کہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے بناء پر تمام سرحدی گزرگاہیں بند ہوئے۔

گل شاد آفریدی کا تعلق ایک غریب گھرانے سے لیکن وہ پچھلے ڈھائی سال پہلے افغانستان کے شہر جلال آباد میں روخان میڈیکل یونیورسٹی میں سکالرشپ ٹیسٹ پاس کرنے بعد اُن کو داخلہ دلایاگیا ہے تاہم پڑھائی کے اخرجات پورا کرنے کے لئے ایک ہسپتال میں نوکری کررہاہے۔ اُنہوں نے کہ وہ ایک مہینے پہلے ویزے کے تجدید اور سمسٹر کے فیس لے جانے کے لئے پاکستان آیا تاہم طورخم سرحد کھولنے لئے وہ ایک مہینے سے مسلسل انتظار کررہاہے۔ اُنہوں نے کہ افغانستان کے گرم علاقوں میں تمام میڈیکل کالجز میں مڈٹرم کے امتخانات شروع ہوچکے ہیں اور ہرپیپر کے بیس نمبر ہوتے ہیں جوکہ فائنل امتخانات نتائج کے ساتھ جمع کی جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ کالج سے مسلسل غیر خاضری کے بنا پرسمسٹر میں دوبارہ داخلہ لینا پڑیگا۔ اُنہوں نے بتایاکہ وہا ں پر ہسپتال میں نوکری جانے کا بھی اندیشہ کیونکہ بار بار آنے کے لئے کالز کی جاتی اور آگر نوکری چلی جائے اندیشہ ہے میرا ڈگر ی میں ادھورہ ہی رہ جائیگا کیونکہ اب بھی فیسوں کے ادائیگی میں راشتہ دار مدد کررہاہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحدیں ایسے وقت میں بند ہوئی کہ افغانستان میں زیر تعلیم میڈیکل کے پاکستانی طالب علم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے زیر اہتمام اپنے ملک ایمگریشن کے لئے امتخان شروع ہو گیا تھا جبکہ کچھ فیس اور ویزے تجدید کے لئے بھی آئے تھے غیر سرکاری اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں تین سو کے قریب طلبہء پھنس چکے ہیں تاہم ان کے مکمل تعداد کسی سرکاری ادارے کے پاس موجود نہیں ہے۔دوسرے جانب افغانستان میں ایک ہزار تک پاکستانی تاجر، عام شہری اور کچھ طالب عمل جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی پھنس چکے۔ سرحدکے بندش سے طورخم کے دونوں جانب پانچ ہزارقریب مال بردار گاڑیاں کھڑے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ سرحدوں کے بندش کی وجہ سے دیگر لوگوں کی طرح افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ متاثر ہورہے ہیں تاہم ان طالبہ کاکہناہے کہ مسائل کو مذکرات کے ذریعے ہی حل کی جائے نہ کہ آمد ورفت کے لئے راستے بند کردیئے جائے۔مدثر معین آفریدی کاکہنا ہے کہ وہ پہلے بھی دوفعہ طورخم سرحد کے بند ش کی وجہ سے طویل سفر طے کرکے چمن کے راستے پاکستان آیاتھا۔ اُنہوں مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک مسائل کو بات چیت کے ذریعے خل کریں جبکہ سرحدوں کے بندش کے دونوں ممالک کے عوام متاثر ہورہے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہی پر نہیں ملتی۔اُن کے بقول تمام طلبہ ء آج استنبول پاک افغان مزکرات میں تناؤ کے لئے کافی پراُمید ہے سب واٹساپ گروپ میں یہی میسجز کرتے ہیں مزکرات کے کامیابی کے لئے نوافل ادا کریں۔

دو دن پہلے چند طالب علم طورخم گئے جہاں پر سرحدی حکام کے ساتھ ملاقات میں افغانستان جانے کی اجازت مانگی تاہم حکام کے جانب سے اُن کو کہاگیاکہ جب تک حکومت باقاعدہ طورپر اعلان نہیں کرتا تو کسی آنے جانے کی اجازت نہیں دیا جاسکتاہے۔بارہ اکتوبر سے بند سرحدی گزرگاہیں یکم نومبر سے صرف پاکستان سے واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کے لئے کھول دئیے گئے ہیں۔

فروری 2022میں روس یوکرین جنگ شروع ہوئی تو اس دوران یوکرین میں تقریباً 3,000 پاکستانی طلبہ مختلف میڈیکل اور ٹیکنیکل جامعات میں زیرِ تعلیم تھے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کی اکثریت وہاں سے نکلنے پر مجبور ہوئی۔ پاکستانی سفیر کے مطابق، ان میں سے 500 سے 600 طلبہ ابتدائی دنوں میں یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے، جب کہ باقی کو جلد ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اُس وقت تقریباً 2,100 طلبہ کو وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے نکالا گیا۔ بعد ازاں، ان طلبہ میں سے بیشتر نے اپنی تعلیم یا تو کسی دوسرے ملک میں منتقل کی یا وقتی طور پر روک دی۔ یوکرین کی جامعات میں پاکستانی طلبہ کی ایک بڑی تعداد میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی، اور جنگ کے باعث ان کا تعلیمی سلسلہ شدید متاثر ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here