سٹاف رپورٹ


اسلام آباد

وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے عمران خان کے کہنے پر سیاست میں مداخلت کی تھی۔

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور فیض حمید کے درمیان نو مئی کے حوالے سے گٹھ جوڑ ثابت ہو جاتا ہے تو عمران خان کا ملٹری ٹرائل ممکن ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا قانونی عمل شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی عدالت کی جانب سے چودہ سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزم کی سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت، سیاسی افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے سے متعلق معاملات کو الگ سے دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فیض حمید کے کورٹ مارشل کے بعد بعض حکومتی وزرا یہ مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں عمران خان سے بھی نو مئی کے واقعات کے حوالے سے تفتیش ہو سکتی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے تو یہاں تک دعویٰ کیا ہے کہ فیض حمید نو مئی کے معاملے پر عمران خان کے خلاف شواہد بھی فراہم کریں گے۔

’عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو بین الاقوامی ردعمل شدید ہوگا‘

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا ملٹری ٹرائل کیا گیا تو اس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ دراصل فوجی نظم و ضبط کے لیے ایک فورم ہے، نہ کہ سویلینز کے ٹرائل کے لیے۔

پروگرام میں شریک سینئر قانون دان اور جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ کسی سویلین، بالخصوص ایک سابق وزیر اعظم کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہ ہونا چاہیے اور نہ ہی یہ آئینی طور پر ممکن ہے۔

عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ کسی قیدی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جیل میں بیٹھ کر خطبے دیتا رہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں جن کے تحت قیدی کے بعض حقوق معطل ہو جاتے ہیں۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق قیدی وہ تمام کام کر سکتا ہے جن سے اسے واضح طور پر منع نہ کیا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کی ٹوئٹس سے اس لیے پریشان ہے کیونکہ ان کی بڑی فالوونگ ہے اور ان کی باتوں سے سیاسی بے چینی پیدا ہوتی ہے۔

عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان سزا یافتہ ہونے کے باوجود اپنی جماعت کی قیادت کر سکتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here