9 مارچ 2026
شوکت کورائی
کراچی
خواتین کے عالمی دن، آٹھ مارچ کے موقع پر کراچی میں آرٹس کونسل سے پریس کلب تک نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے مارچ کا انعقاد کیا گیا ،، جس میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سمیت سندھ کے صحرائے تھر، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ اور دیگر علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عالمی امن کے قیام، خواتین کو برابری کا درجہ دینے، انڈسٹریز سے جبری برطرفیاں اور حراسمنٹ بند کرنے سمیت استحصالی نظام کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔ ریلی کے دوران شرکا، جنگوں، خواتین کے استحصال اور غیر مساوی نظام کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے۔پریس کلب کے سامنے خواتین تنظیموں کی رہنماؤں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف کے قیام پر زور دیا۔ اس موقع پر ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی رہنما زہرا خان نے واءیس پی کے سے گفتگو میں کہ آج خواتین کا عالمی دن ہے خواتین پر بھی بات ہوگی لیکن ہم نے اج کے دن کو جنگی جنون اور بربریت کے خلاف منسوب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن قائم ہو اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کے ساتھ ہونے والی نابرابری کا خاتمہ کیا جائے۔
پاکستان ویمن فاءنڈیشن، کی رہنما نرگس رحمان کا کہنا تھا کہ ہم سب عورتیں ایک ساتھ ہیں اسی عورت کے باعث یہ دنیا ہے اور عورت سے ہی امید ہے یہ عورت دنیا اور اس ملک آگے لے جاءیگی عورت کے بغیر ترقی اور طاقت ممکن نہیں ہے،،، محنت کش عورت کا کام شاید نظر نہ آتا ہو لیکن اسی محنت کش عورت کے کام سے ہی زندگی آگے بڑھتی ہے،،،عورت تو 24 گھنٹے اور 365 دن کام کرتی رہتی ہے، عورت کے لیے صرف 8 مارچ نہیں ہے، ہر دن عورت کا ہے اس کے بغیر پاکستان اور دنیا کی ترقی ممکن نہیں، عورت زندہ باد ہے،،
مارچ میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی جانب سے بھی شرکت کی گءی، ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مساءل کے یکساں ہیں وہ مل کر اس استحصالی اور نفرت پر مبنی نظام کے خلاف ایک ہی پلیٹ فارم پر لڑ رہی ہیں۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے نماءندوں کا کہنا تھا اس وقت دنیا جنگ کی حالت میں ہے، ریاست پاکستان کی پالیسی بھی عوام دوست نہیں ہے، اس ملک میں جب تک خواجہ سراہ کمیونٹی اور خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے اس وقت تک ترقی ممکن نہیں ہے،،،
شرکا کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق اور مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اس وقت مزدور خواتین کو کم اجرات ، حراسمنٹ اور ظالمانہ ٹھیکیداری نظام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، سندھ کے دیہی ضلع، ٹنڈوالہیار سے شرکت والی خاتون فاطمہ لغاری کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں خواتین کی حالت بہت خراب ہے، خصوصن وہ خواتین جو زراعت سے وابسطہ ہیں انہیں اپنا پورا حصہ ہی نہیں ملتا حالانکہ عورت ہی کھیتوں میں سب سے زیادہ کام کرتی ہے،،،ان کا کہنا ہے کہ یہ عورت ہی ہے جو جنگ نہیں امن چاہتی ہے، یہ دنیا میں جو جنگ ہو رہی ہے، وہ ایک عورت کے لیے تکلیف دہ ہے، انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کی تعلیم کے لیے اقدامات کیے جاءیں ، کیونکہ ایک خاتوں جب پڑھتی ہے تو پورا خاندان پڑھ جاتا ہے،،،سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون میوی کامریڈ کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں، اپنے حقوق اور اجرت کے پورے حصے سے بھی محروم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ان کا سننے والا نہیں ہے، لیکن ہر سال آٹھ مارچ کو آواز اٹھاتے ہیں شاید کوئ سن لے۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان سندھ چیپٹر کے وائیس پریزنٹ قاضی خضر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے لیے ہر آنے والا سال پچھلے سال سے بد تر ثابت ہوتا ہے اس وقت جو دنیا میں جنگیں ہو رہی ہیں اس کا سب سے زیادہ نقصان خواتین کا ہو رہا ہے، خواتین کے لیے بناءے گءے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، جس کی زمیداری ریاست پاکستان پر عاءند ہوتی ہے۔۔۔۔کراچی سے تعلق رکھنے والی طالب علم بھی مارچ میں شریک ہوئی، ان کا کہنا تھا پاکستان کی خواتین دنیا بھر کی خواتین جیسے ٹیلنٹڈ ہیں لیکن انہیں مواقع نہیں ہیں، وہ پر امید ہیں دن بہ دن خواتین میں شعور بیدار ہو رہا ہے، ہر سال اس مارچ میں خواتین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب زیادہ وقت خاتوں کو اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔۔