Home Video

Video

16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کے بجائے مؤثر ضابطہ...

0
پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے حوالے سے جاری بحث کے دوران بچوں، قانون سازوں، ڈیجیٹل حقوق کے ماہرین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا سے مکمل طور پر دور رکھنے کے بجائے انہیں محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے، سوشل میڈیا کمپنیوں کو جواب دہ بنانے اور مؤثر قوانین و ضابطہ کاری کی ضرورت ہے۔

دس ماہ بعد تیراہ واپسی، مگر ہر خاندان کا صرف ایک فرد

0
ضلعی انتظامیہ خیبر نے تیراہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی ایک مخصوص تعداد کو مرحلہ وار واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ تقریباً 600 بے گھر افراد کی مرحلہ وار اور منظم واپسی کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے ۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ محمد امین دس ماہ کے طویل انتظار کے بعد امیدوں اور خدشات کے ساتھ اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔ مقصد اپنے مکان کی مرمت اور کھیتوں میں تیار فصل کی کٹائی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے خلاف خیبر پختونخوا بھر میں وکلاء کی ہڑتال،...

0
وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے نتیجے میں پشاور ہائیکورٹ کے آئینی اختیارات محدود ہونے کے خلاف منگل کو خیبر پختونخوا بھر میں وکلاء نے ہڑتال کی۔ ہڑتال کے باعث صوبے کی مختلف عدالتوں میں کارروائی متاثر رہی اور متعدد مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔ دور دراز سے پیشیوں کے لیے آنے والے سائلین کو بغیر سماعت واپس لوٹنا پڑا۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر 10 نومبر کو وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلاء کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور انصاف تک رسائی کو متاثر کرے گا، کیونکہ اس کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں دائر متعدد آئینی درخواستوں کی سماعت رک گئی ہے۔

کراچی میں دیوالی کی رونقیں: روشنیوں، مٹھائیوں اور پٹاخوں کے درمیان تحفظ کی امید

0
پاکستان کی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا۔ کراچی میں کئی مقامات پر تقریبات ہوئیں، جن میں پوجا، چراغاں، پٹاخے اور مٹھائیاں شامل تھیں۔ برادری کو عدم تحفظ کے احساس اور کئی دیگر مسائل کا سامنا ضرور ہے، مگر لوگوں نے اس خوشی کے موقع پر تمام رسومات ادا کیں اور خوب لطف اٹھایا۔ مسلم برادری اور سرکاری عہدیداروں نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔

خیبر پختونخوا میں کم عمری کی شادی کے خلاف دو طالبات کی...

0
خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر آج بھی 16 سال ہے۔ اسے 18 سال کرانے کے لیے دو نوجوان لڑکیوں، ماہم اور حنا، نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں صوبائی حکومت کو ہدایت دینے کی استدعا کی گئی ہے کہ وہ لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرے اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون بنائے۔

‘صحافتی یونینز کی تقسیم نے اجتماعی طاقت کمزور کر دی لیکن اب آزادی...

0
پاکستان میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں ٹریڈ یونینز کا کردار کیا رہ گیا ہے اور ان کی اجتماعی طاقت کیوں کمزور ہوئی؟ لاہور پریس کلب میں وائس پی کے پروگرام اسپاٹ لائٹ کے مباحثے میں ارشد انصاری نے تنظیمی تقسیم کو بڑی رکاوٹ قرار دیا، ناصر زیدی نے کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی نظام کو یونینز کی کمزوری کی وجہ بتایا، جبکہ سہیل وڑائچ نے سرمایہ دارانہ نظام میں ٹریڈ یونینز کی افادیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پریس کلبز کو زیادہ مضبوط قرار دیا

خیبرپختونخوا کے 4 ہزار 49 سرکاری اسکول خستہ حال، مرمت اور تعمیرِ نو کے...

0
خیبرپختونخوا کے ہزاروں سرکاری اسکولوں کی خستہ حال عمارتیں طلبہ اور اساتذہ کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی عمارت گرنے سے تیس سے زائد طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔ اس سانحے کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سروے میں صوبے کے 4 ہزار 49 سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال قرار دی گئی ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان کی تعمیرِ نو اور مرمت پر 16 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔خستہ حال اسکولوں کی تعمیرِ نو اور مرمت کے لیے درکار 16 ارب 20 کروڑ روپے کا انتظام ایک بڑا چیلنج ہے۔

کوئٹہ میں تین صحافیوں پر پیکا ایکٹ کے مقدمات، صحافتی حلقوں میں تشویش

0
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں، صحافی آغا عبید،مقبول جعفر اور ثناء اچکزئی، کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی پر صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسی بھی صحافی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا See less

ملک بھر کے پریس کلبوں میں یومِ سیاہ، پیکا قانون کے خلاف احتجاج اور...

0
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی، پیکا قانون اور ملک میں آزادیٔ صحافت و آزادیٔ اظہار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف آج کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور یومِ سیاہ منایا گیا۔

کراچی میں گرمی کا طویل ہوتا موسم: ساحل کے ’قدرتی محافظ‘ مینگرووز سکڑتے جا...

0
کراچی میں گرمی کا موسم اب طویل ہوتا جا رہا ہے۔ اکتوبرختم ہوا، مگر گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ صرف موسمیاتی تبدیلی نہیں، بلکہ گرمی کی شدت کم کرنے والے قدرتی ذرائع کا خاتمہ بھی ہے۔