تحریر: عمر باچا


یہ تصویر ہے 24 سالہ حمید الرحمن کی جو روشن مستقبل کی تلاش میں کوئلے کی اندھیری کان میں اُترا اور اپنی زندگی گنوا بیٹھا۔
اگلے ماہ حمید الرحمن کی بارات جانا طے تھی لیکن قدرت کو کچھ اور ہی مںظور تھا۔۔۔ ان کے آبائی گاوں باسی میں جہاں دولہا نے آنا تھا وہاں ایک ہی روز حمید الرحمن اور ان کے ساتھی مزدور کی لاشیں لائی گئیں۔
حمید الرحمن کے بھائی، سید الرحمن نے وائس پی کے کو بتایا کہ حمید نے بارہویں جماعت تک پڑھائی کی تھی اور ہماری غریبی تھی، مجبوری تھی جس کی وجہ سے انہوں نے سکول چھوڑدیا۔ اور بلوچستان گیا وہاں کوئلہ کان مزدور تھا۔ اور ایک مہینے بعد اُن کی شادی تھی۔ ہم لوگوں نے پروگرام بنایا تھا اس کی شادی کا۔ بس پھر اچانک مائن میں واقعہ ہوا جس میں انتقال ہوگئے۔
سرکاری سکول ہے مگر اُس کا ذیادہ خرچہ آتا ہے اور ہمارے پاس پیسے نہیں تھے تو اسی وجہ سے اس کے بھائی نے سکول چھوڑدیا اور چلا گیا بلوچستان۔
کول مائن ورکرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عابد یار نے وائس پی کے کو بتایا کہ صرف جولائی کے مہینے میں سندھ، بلوچستان اور درہ آدم خیل سے 13 مزدوروں کی لاشیں شانگلہ لائی گئیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔
کا دعواء ہے کہ پختونخوا میں جتنے بھی مائنز ہیں وہ رجسٹرڈ نہیں ہے 80 فیصد جو کوئلہ کے کانیں ہیں، مزدور اور متعلقہ لوگ جن کا منرل محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جو مائنز قانونی طور پر سٹرکچر ہے جس طرح وہ بننے چاہئے ہوتے اُسی طرح نہیں بنائے جاتے اور یہ سارے مائنز قانون کے مطابق نہیں بناتے اور غیر قانونی شکل میں ہیں۔ آج کل جتنے بھی ذیادہ حادثات ہورہے ہیں وہ دم گھٹنے کی وجہ سے ہورہے ہیں یعنی اکسیجن کی کمی کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔
باہر ہوا کم ہوتی مائن کے اندر داخل نہیں ہوتی اور اکسیجن کمی کی وجہ سے مزدوروں کی جانیں چلے جاتی ہیں۔
شانگلہ کے 70 فیصد لوگ کوئلہ کے کان کنی سے وابستہ ہیں اور یہاں کے ہر گھر میں یتیم بچے اور بیوائیں موجود ہیں۔
” شانگلہ کے لوگ سجمھتے ہیں کہ حکومت جو ٹیکس کوئلہ کانوں سے جمع کرتی ہے، اسے یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود، تعلیم یا صحت پر خرچ نہیں کیا جاتا۔
حمید الرحمن کے دیگر بھائی بھی کوئلہ مزدور ہیں، وہ بتاتے ہیں اگر کوئی تعلیم حاصل کر بھی لے تو میرٹ پر سرکاری بھرتیاں نہیں ہوتیں، اس لئے غریب لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔
سمیع الرحمن نے وائس پی کے کو بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی بندہ امیر ہے تو اُس کا بچہ قابل ہوگا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے صلاحیتیں ہیں غریب لوگوں کے بچے بھی زہین اور ہونہارہوتے ہیں مگر ان کو وہ سہولیات نہیں دی جاتی جس سے وہ بہتر تعلیم حاصل کرسکے۔
وہ کہتے ہیں کہ مریٹ پر غریب کو کچھ نہیں دیا جاتا اگر کسی جگہ نوکری کیلئے ٹیسٹ دیتا ہے اور وہ خود بھی اس تجربہ سے گزرے ہیں کہ اگر آپ نے ٹیس پاس بھی کرلیا تو کل آپ جائیں تو آپ سے مطالبات کئے جائے گے کہ اتنے کچھ دے دوں جاب لگوادی جائیگی۔
وہ بتاتے ہیں کہ آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں کبھی 35 کبھی چالیس لڑکوں کی لاشیں کوئلہ کے کانوں سے آتی ہیں۔ تو حکومت کو چاہئے کہ مقامی لوگوں کو روزگار کا بندوبست کریں تاکہ یہ مزدوری کیلئے باہر نہ جائیں۔
عابد یار کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں شانگلہ سے بڑی تعداد میں سکول کے بچے کان کنی کیلئے مختلف علاقں کی طرف جاتے ہیں اور یہ غیر تربیت یافتہ بچے اکثر اوقات اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں.
سموا کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ ان دنوں 8 لاشیں شانگلہ آچکی ہیں جن میں پانچ نوجوان لڑکے تھیں اور آپ کو پتہ ہے سکولوں کی جب گرمیوں، سردیوں کی تعطیلات ہوتی ہیں تو سکولوں کے بچے کوئلہ کے کانوں میں مزدوری کیلئے جاتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں وہاں پر اُن کو باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی اور ان کا تجربہ نہیں ہوتا تو اسی وجہ سے نوجوانوں کی کوئلہ کانوں میں شرح اموات ذیادہے۔ یہاں پر اگر اپ سکولوں کے تعداد دیکھے، مثال کے طور پر یہاں پورے یونین کونسل میں آپ کو مڈل سکول نہیں ملتا اور کالج جانے کیلے کرایہ وغیرہ کے ذیادہ اخراجات آتے ہیں تو پھر مجبوری ہے کہ کوئلہ کان میں جائیگا اور اسی طرح ھم لاشیں وصول کرتے رہیں گے۔
مقامی سماجی رہنما فضل ربی نے شکو کیا کہ پاکستان اگرچہ کوئلے کی صنعت سے اربوں روپے کمارہا ہے لیکن اس کے باوجود کان کنی سے وابستہ افراد کے بچے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔حکومت کی طرف سے بارہا کئے جانے والے وعدوں کے باوجود ان کے لئے آج تک ورکنگ فوکس سکول تک نہ بن سکے ۔
فضل ربی کا تعلق باسی سے ہیں اور سماجی رہنما ہے نے وائس پی کے کو بتایا کہ جو کم عمر نوجوان تعلیم ادھورا چھوڑ کر کوئلہ کانوں میں مزدوری کیلئے جاتے ہیں اس کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے اور دوسرا ناقص نظام تعلیم اور سہولیات کی عدم دستیابی، تعلیم تک رسائی اور سکولوں کی کمی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ آپ اندازہ کرلے کہ اگر ایک بندہ نے ریگولر اور اچھے ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے اور دوسرے نے پرائیوٹ اور وہ بھی ساتھ ساتھ کوئلہ کی مزدوری کرتا ہوں تو وہ کیسے ممکن ہوگا کہ نوکری کی حصول کیلئے وہ مقابلہ کرپائے گا۔
چیف انسپکٹرمائنز فضل رازق خان کی طرف سے دئیے گئے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 3247 مائنز ہیں جن میں 839 کوئلہ کانیں ہیں جن کے انسپکشن اور ریگولیشن کیلئے 21 انسپکٹرز ہیں۔
فضل رازق خان۔ چیف انسپکٹرمائنز خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ انسپکٹریٹ آف مائنز حادثات کو کم کرنے کیلئے ہرقسم اقدامات اُٹھارہی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر جس طرح پہلے میں نے بتایا، معائنہ کرنا، ہدایات دینا، خطرات کو دور کرنا اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ اس کے عاوہ وقتی طور پر کام بند کرنے اور حالات کو درست کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں، چونکہ انضمام سے پہلے ان مائنوں کے نگرانی کا کوئی خاص انتظام نہیں تھا اور یہ کانیں جو بنائے گئے ہیں اکثر مائن بلکل غیر مناسب طریقے سے بنائے گئے ہیں جب ان کے پاس آگئے تو ان میں بہت سارے نہ ختم ہونیوالے مسائل موجود تھے۔
چیف انسپکٹر مائنز نے دعواء کیا کہ اس کے بعد حادثات کو کم کرنے اور کانوں میں کافی حد تک بہتری لائی گئی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سموا کے مطابق شانگلہ میں موجود 20 ہزارسے زائد بچے اس آس پر بڑے ہو رہے ہیں کہ کب وہ کوئلے کی کانوں میں مزدوری کر کے اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here