۹ اگست ۲۰۲۴

حضرت علی


چمن

ستمبر 2023 میں نگران وفاقی اپیکس کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم نومبر سے چمن پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج ہوگا ۔جسکے بعد اس فیصلے کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج بنا اور 21 اکتوبر 2023 کو چمن پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ پر آل پارٹیز انجمن تاجران و محنت کشوں کی جانب سے ایک احتجاجی دھرنا دیا گیا جوکہ 21 جولائی 2024 تک جارہی رہا اس پہلے ضلع چمن و افغان ضلع اسپین بولدک کے شہریوں کو پاسپورٹ سے استثنا حاصل تھا تاہم اس فیصلے کے بعد یہ استثنا ختم ہوا۔ گزشتہ 9 ماہ سے جاری احتجاجی دھرنا کن شرائط پر ختم ہوا اور مزاکرات کس کے ساتھ ہوئے دھرنا ترجمان صادق اچکزئی نے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عسکری قیادت کے ایک وفد اسلام آباد سے آیا اور ہمارے ساتھ جیل میں مذاکرات کئے کیونکہ مجھ سمیت دھرنا کے چار منتظیمین 4 مئی کو اس وقت گرفتار کئے گئے جب ڈپٹی کمشنر نے ہمیں مزاکرات کے بہانے اپنے آفس بلایا۔

دونوں جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی اور تین بار مزاکرات ہوئے جبکہ دوبار باقاعدہ اسلام اباد کے اعلی حکام کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی ہمارے دو مطالبات تھے کہ ماضی کی طرح شناختی کارڈ اور تذکرہ پر آمدورفت اور لغڑی پیکج کو بحال کرنا ہوگا تب ہم یہ دھرنا ختم کردینگے۔

حکام کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ عنایت اللہ کاسی تھے جوکہ خود ہائی کورٹ کے وکیل بھی ہیں اور سابق نگران صوبائی وزیر داخلہ بھی رہے ہیں انہوں نے چمن دھرنے میں آکر 40000 ہزار دھرنا مظاہرین کے سامنے اعلان کیا کہ آج ہی سے چمن پاک افغان بارڈر پر ماضی کی طرح پیدل آمدورفت اور لغڑی پیکج بحال ہوگا اس اعلان کے ساتھ ہم نے دھرنا ختم کردیا اور لوگ بے حد خوش ہوئے ۔

چمن پاک افغان بارڈر لغڑی پیکج سے چمن شہر کے 15000 کے قریب افراد برسر روزگار تھے یہاں متبادل روزگار کے کوئی مواقع میسر نہیں بارڈر لغڑی پیکج کی بندش کی وجہ سے ان نو ماہ میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے سے خودکشیوں کے تین واقعات بھی رونماء ہوئے جن میں سے دو نوجوان بچ گئے جبکہ چمن ہندوسوز چوک کا رہائشی گل شاہ نامی نوجوان جانبر نہ ہوسکا گل شاہ کے والد عبدالعلی نے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ گل شاہ کی عمر 20 برس تھی وہ گزشتہ پانچ سالوں سے بارڈر لغڑی پیکج سے منسلک تھا اس پیکج کی توسط سے وہ روزانہ پانچ چھ سو روپے کماتا تھا۔ جب سے یہ پیکج بند ہوا تو انہوں نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی خودکشی کرنے کے تین دن بعد ڈپٹی کمشنر ضلع چمن کپیٹن (ر)راجہ اطہر عباس تعزیت کرنے ہمارے گھر آئے اور ہمیں جلد ملازمت دینے کا وعدہ کیا لیکن نو ماہ گزر کے باوجود وہ ملازمت ہمیں نہیں دی گئی۔ اب بھی گھر میں فاقے ہیں اور ہم شدیدمالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔

چمن بارڈر پرانے طرز پر کھولنے کے حوالے سے ابھی تک وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی موقف اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا ہے تاہم 29 جولائی کو چمن سکاوٹس بریگیڈ میں اعلی سیکورٹی حکام نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم برقرار ہے محنت کشوں کے ساتھ شناختی کارڈ اور تذکرہ پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا دھرنا کمیٹی کے 14 ارکان نے پاسپورٹ ماننے کے اسٹام پیپر پر دستخط کئے ہیں جسکی ویڈیو موجود ہیں دھرنا منتظیمن نے صرف لغڑی پیکج صحت تعلیم کھلی کہچری نادرا اور پاسپورٹ افس میں عملہ بڑھانے کے مطالبے پر دھرنا ختم کیا ہے۔ چمن بارڈر پر اب صرف رجسٹرڈ لغڑی پیکج سے منسلک دس ہزار افراد شناختی کارڈ اور تذکرہ پر چمن ٹیکسی اسٹینڈ اور افغان مویش منڈی تک آجاسکتے ہیں جبکہ افغان حکومت نے اس فیصلے کو یکطرفہ قرار دے کرمسترد کر چکے ہیں اور کسی کو اپنے حدود میں بغیر پاسپورٹ کے آنے جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

دھرنا ترجمان صادق اچکزئی کہتے ہیں کہ امدورفت اور لغڑی پیکج کی بحالی ان دو نقطوں پر باقاعدہ حکام کے ساتھ تحریری معاہدہ ہوا یہ معاہدہ ہمارے پاس نہیں ہیں کیونکہ ہم جیل میں تھے لیکن اُن کے پاس ہے انھوں نے اپیل کی کہ خدارہ وہ معاہدہ منظر عام پر لایا جائے ہم نے ایک طویل دھرنا ختم کیا اور جو وعدہ کیا تھا اس کو وفا جائے ۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے تین اجلاس ہوئے ایک سیاسی پارٹی کے عہددار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وائس پی کے کو بتایا کہ اگر ان چند دنوں میں ماضی کی طرح افغان ضلع سپین بولدک اور ضلع چمن کے مقامی شہریوں کو شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آنے جانے کی اجازت اور لغڑی پیکج کو بحال نہ کیا گیا تو ہم ال پارٹیز مقامی محنت کشوں کے ہمراہ دوبارہ پرانے مقام پر یا ایف سی قلعے کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔

لغڑی پیکج کیا ہے؟

لغڑی پیکج بارڈر منجمنٹ نے دس سال قبل ایک پیکج متعارف کیا کہ جسمیں شہر کے وہ بے روزگار نوجوان جو اپنے ہاتھوں میں دس سے پندرہ کیلو خوردنی اشیاء چمن بارڈر یا بارڈر سے چمن لے جاتے ہیں جسمیں چاول ۔دال ۔بیکسٹ۔ گوشت ۔کاسمٹیکس کا سامان ۔الیکڑونکس کا سامان کراکری کے سامان وغیرہ وہ اس سے مستفید ہو سکتے تھے ۔دن میں صرف ایک بار ایک شخص کو اجازت تھی کہ ایک بار چمن بارڈر اشیاء لے جائے جس سے ہزار سے بارہ سو روپے آمدنی ہو جاتی تھی۔

پرانا سسٹم کیا ہے ؟

پرانے سسٹم کے مطابق افغان ضلع اسپین بولدک کے مقامی شہریوں کو افغان تذکیرہ پر کوئٹہ تک جانے کی اجازت ہوتی تھی جہاں وہ علاج معالج کی یا تجارت کی غرض سے جا سکتے تھے جبکہ چمن کے مقامی شہریوں کو قندہار تک اجازت جانے کی اجازت تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here