۱۷ جولائی ۲۰۲۴

رپورٹ: رانا مالہی


اسلام آباد

 جمعہ کی روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کے الیکٹرک کی نمائندہ خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھا دیا۔

ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے لباس پہننے سے معاشرے کو نقصان پہنچےگا، ہم سے معاشرہ چیزیں سیکھ رہا ہوتا ہے، تمام لوگوں کو چاہیے کہ تحہ شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔اس اعتراض کے بعد حکومتی و دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے اقبال آفریدی کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

پاکستان مسلم نون کی رہنما و ممبر پنجاب اسمبلی عظمی کاردار نے وائیس پی کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقبال آفریدی کو اسمبلی سے مستعفی ہونا چاہیے، کوئی بھی خواتین پارلیمنٹریرن ان کی نظروں سے محفوظ نہیں ہے، خواتین کے لباس میں ایسی کوئی چیز بھی نہیں تھی جس کو تنقید کیا جائے، ایک پڑھی لکھی خاتون کی عزت کرنے کے بجائے آپ فتنہ بازی کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اسمبلی میں نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ اقبال آفریدی اپنی نگاہوں کا خیال رکھیں اور خاتون سے معذرت کریں۔ ان کو کوئی حق نہیں کہ کسی کے لباس پر تنقید کریں، انہیں اپنے کردار پر نظر رکھنی چاہے، پاکستان کا آئن خواتین کے حقوق کی حفاظت بھی کرتا ہے اور انہیں ایک اعلی مقام بھی دیتا ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز کا کہنا تھا کہ خواتین کو معاشرے کا خیال رکھتے ہوئے ایسا لباس پہننا چاہیے جس کی وجہ سے باقی لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ آصفہ بھٹو جو لباس کرتی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اقبال آفریدی نے ایسی کوئی غلط بات نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں خواتین تنقید کر رہی ہیں، ایسی میٹنگ وغیرہ میں خواتین کو لباس کا خیال رکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here