۲۰ آگست ۲۰۲۴
تحریر: حزرت علی عطہ
چمن
چمن پاک افغان بارڈر پر نئی سفری پالیسی کے خلاف گزشتہ 9 ماہ سے جاری احتجاجی دھرنا 21 جولائی کوختم ہونے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوا۔ گزشتہ ماہ مظاہرین نے اپنے قائدین کی رہائی پاسپورٹ اور ویزے کی شرط واپس لینے کا مطالبہ تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا تھا۔ تاہم 13 اگست کو پشتون قوم پرست پارٹیاں انجمن تاجران ولغڑی اتحاد نے یہ کہہ کر دھرنا دوبارہ شروع کردیا کہ مزاکرات کے نام پر ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور وعدے کی باوجود پابندیاں ختم نہیں کی گئی۔
دھرنا ترجمان صادق اچکزئی نے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ انکا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ماضی کی طرح ضلع چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ کے مقامی افراد کو چمن بارڈر پر پاسپورٹ سے استثنا اور ساتھ ہی چمن کے ان بے روزگار افراد کے لیے لغڑی پیکج کی بحالی۔ جبکہ جو لوگ پاسپورٹ پر جارہے ہیں ان پر انکا کوئی اعتراض نہیں۔
’’اس طرح کی پالیسی پاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ بھی ہیں جب معاہدے پر عمل درآمد نہ ہو تو لوگ پھر مجبور ہوجائینگے کہ وہ دوبارہ دھرنا ددیں۔ حکومت نے دھرنا منتظیمین کی تذلیل کی کہ انہوں نے اپنے ثالث چمن دھرنا بیجھا اورانہوں نے باقاعدہ اعلان کیا کہ اج سے چمن بارڈر ماضی کی طرز بحال ہوگا، لیکن 23 دن گزر گئے اس دوران عوام نے سوشل میڈیا پر ہماری خوب بے عزتی کی کہ دھرنا منتظیمین نے مراعات لے کر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ اس بے عزتی کا ہم ضرور بدلہ لینگے، دھوکہ دینے سے اعتماد ختم ہوا حکومت نے بہت بڑی غلطی کی۔‘‘
چمن شہر کا مقامی نوجوان محمد یونس افغان ویش منڈی میں پرزہ پارٹ کی دوکان چلاتا ہیں انہوں نے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ’’ ہمارا سارا سسٹم وہاں پر ہیں ہر صبح تقریبا 25 سے 30 ہزار کے درمیان لوگ بارڈر جاتے تھے شام واپس 5 بجے اتے تھے چمن شہر میں روزگار کا ایسا کوئی مواقع نہیں ہیں واحد سہارا چمن بارڈر ہے 21 جولائی پر جب اعلان ہوا تو ہم مسلسل ایک ہفتے تک چمن بارڈر کا چکر لگاتا رہا لیکن بغیر پاسپورٹ کے ہمیں نہیں چھوڑ رہے تھے دھرنا کمیٹی کے ساتھ جو وعدے ہوئے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے ہمارا حکام بالا سے مطالبہ ہیں کہ خدارہ ہماری معاشی قتل عام بند کیجئے اور ہمیں ماضی کی طرز پر یعنی قومی شناختی کارڈ پر امدورفت کی اجازت دی جائے۔‘‘
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ نگران حکومت کی چمن پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ فیصلے کے نفاذ کی مذمت کرتے ہیں انتہائی غلط فیصلہ کیا ہیں کہ جسمیں انہوں نے ایک ہی خاندان کو دوحصوں میں تقسیم کردیا اور دوسرا یہ کہ ڈیورنڈ لائن کی دونوں جانب ایک ہی قبلہ آباد ہیں حکومت اگر کرتارپور پر سکھ پنجابیوں کے لیے رہداری بنا سکتے ہیں تو یہاں چمن کے عوام کے لیے بھی ایسی طرح کا میکنزم بنائے ۔
چمن دھرنا اسٹیج سیکرٹری حیات خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ’’ پچھلی دفعہ جو معاہدے ہوئے دھرنا کمیٹی کے ساتھ وہ ان معاہدوں کے چند نقات پر ہمارے اعتراضات تھے اب ازسرنو حکومت کے ساتھ مزاکرات اور معاہدہ ہوگا سب سے پہلی مطالبہ قلعہ عبداللہ اور افغان ضلع تختہ پل تک مقامی دستاویزات پر امدورفت اور مقامی روزگار کی بحالی اور دوسرایہ کہ اس فیصلے کی نفاذ سے ہماری رشتہ داریاں تقسیم ہوئی رشتہ داریوں کی اس تقسیم کو ہم کسی بھی قیمت ماننے کو تیار نہیں حیات خان مزید کہتے ہیں کہ ہماری گھر کی 7 رشتہ داریاں ڈیورنڈ لائن کی اس پار ہیں اس نقاط پر دھرنا کمیٹی کے دروازے مزاکرات کے لیےکھولے ہیں دوسرا یہ کہ ڈی جی ائی ایس پی ار نے حال ہی میں جو پریس کانفرنس کی جسمیں انہوں نے کہا کہ چمن کے لوگ سمگلینگ چاہتے ہیں ہینڈ کیری سامان کو سمگلینگ کہنا ظلم ہیں کیا خورونوش کی اشیاء سمگلینگ ہیں 2008 میں سنیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی وہ چمن ائے جب انہوں نے اس سسٹم کو دیکھا تو انہوں نے خود اس سسٹم کی جائز قرار دیا سوائے اسلحہ و منشیات کے۔‘‘
چمن پاک افغان بارڈر جاری احتجاجی دھرنے کے ہزاروں افراد کا مطالبہ ہیں کہ جب انہیں پرانے طرز پر یعنی قومی شناختی کارڈ اور افغان تزکرہ پر چمن پاک افغان بارڈر پر انے جانے کی اجازت نہ دی جاتی تب تک احتجاجی دھرنا جارہی رہے گا۔
چمن دھرنا کمیٹی کے ساتھ حکومت کی جانب سے مزاکرات کے سلسلے میں کوئی نیا پیش رفت سامنے نہیں ایا جبکہ 29 جولائی کو چمن سکاوٹس بریگیڈ میں اعلی سیکورٹی حکام کی جانب سے میڈیا کو بریفینگ دینے کا وہ پرانا موقف برقرار ہیں کہ جسمیں انہوں نے کہا تھا کہ چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ رجیم برقرار ہیں صرف دھرنا کمیٹی کے ساتھ صرف لغڑی پیکج کی بحالی پاسپورٹ اور نادرا افس میں اضافی عملہ کھلی کہچری کا انعقاد صحت اور تعلیم کی شعبوں میں بہتری لانے کی شرائط پر مزاکرات ہوکر دھرنا ختم ہوا جبکہ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے 9 اگست کو ایک پریس ریلز میں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر چمن کے غریب افراد کی کاروباری وخاندانی تعلق داریوں میں میل جول میں اسانی کے لیے پاسپورٹ اور ویزے کے اخراجات صوبائی حکومت نے برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔