۹ ستمبر ۲۰۲۴
تحریر: اعتزاز ابراہیم
لاہور
پاکستانی سیاست دانوں کی طرف سے خواتین صحافیوں ،سیاست دانوں اور عملی میدان میں حصہ لینے والی عورتوں کے خلاف غیر اخلاقی بیانات اور انکی نجی زندگی پر جملے کسنےکی تاریخ کوئی نئی نہیں ہے ۔یہ بات تاریخ کا حصہ ہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی نازیبا تصاویر ہیلی کاپٹر سے گرا کر گھٹیا کردار کشی کی مہم چلائی گئی اور انکے حوالے سے ’’پیلی ٹیکسی‘‘ جیسے الفاظ استعمال کئے گئے۔
وقت گزرنے کے ساتھ سیاست دانوں کا خواتین کے حوالے سے رویہ بہتر ہونے کی بجائے مزید گرواٹ کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے ۔گزشتہ روز ہی وزیر اعلی بلوچستان علی آمین گنڈا پور کی طرف سے پی ٹی آئی کے جلسے میں ہزراوں شرکا کے سامنے خواتین صحافیوں کے حوالے سے نازیبا زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں لگائی گئی ۔
خواتین کے لئے اس طرح کے نازیبا الفاظ کسی ایک پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ ہر پارٹی میں موجود مختلف افراد کی طرف ایسے رویے دیکھنے میں اتے ہیں۔پارلیمان جو کہ ملک کا اہم ترین ادارہ ہے، وہاں بھی خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کی بجائے ان پر نازیبا جملے کسے جاتے ہیں اور خواجہ آصف کی طرف سے محترمہ شیریں مزاری صاحبہ کے لیے ”ٹریکٹر ٹرالی‘‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
یہ سلسلہ پارٹی رہنماوں تک محدود نہیں ہے بلکہ پارٹی لیڈران کی طرف سے بھی ایسے ذومعنی اور غیراخلاقی جملوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن سے خواتین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔
پاکستان جیسے ترقی پذیرملک میں جہاں خواتین کو پہلے ہی تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا ہے، وہیں دوسری طرف اس طرح کے رویے خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔