تحریر :بلال یاسر

باجوڑ

خیبر پختونخواہ میں پولیس کی جانب سے ڈیوٹییز چھوڑ کر احتجاج کرنے کا سلسلہ پھیلتا جا رہا ہے اور لکی مروت کے بعد خیبر، اورکزئی، با جوڑ، ساؤتھ اور جنوبی وزیرستان اضلاع کی پولیس نے بھی ڈیوٹی سے انکار کر دیا ہے۔ باجوڑ میں پولیس اہلکاروں اور ڈی پی او کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو نے کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔

لکی مروت کے بعد باجوڑ پولیس نے بھی پولیو ڈیوٹی کا بائیکاٹ کر کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ضلع کے ہیڈ کوارٹر خار میں دھرنا شروع کر دیا تھا۔احتجاج کا فیصلہ باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزئی بانڈہ میں میں گزشتہ پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکارکی شہادت کے بعد کیا گیا۔ احتجاج میں شریک پولیس اہلکار رشید گل نے وائس پی کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ دن دیہاڑے ہمارے پولیس اہلکار کو کس نے شہید کیا ۔احتجاج میں شریک ایک اور پولیس اہلکار گلزار کے مطابق باجوڑ میں پولیس سے اتنے بچے متاثر نہیں ہوئے جتنے پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکار ہو گے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس پولیو ڈیوٹی پر اپنے ذاتی پیسے خرچ کرتی ہے حتی کہ کلاشنکوف بھی اپنی استعمال کرتے ہیں۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے دھرنے کے مقام کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو یقین دہانی کروائی کے ان کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جاے ۔باجوڑ میں پولیس اہلکاروں اور ڈی پی او کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق پولیو مہم پر پولیس کےساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔شہید پولیس اہلکار کے قاتلوں کو 5 دنوں کے اندر گرفتار کیاجائے گا اور شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیم کی شرط کے بغیر پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

جبکہ لکی مروت پولیس کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے. لکی مروت دھرنے کو بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بھی حمایت حاصل ہے اوروہ بھی اس میں شریک ہیں۔لکی مروت میں مظاہرین نے با زور اسلحہ لاری اڈہ لکی مروت ، پیزو اور تجوری بازار اسلحہ کی زور پہ بند کر دیا۔ کارگل چوک اور ملنگ ادا تجوری پر روڈ بلاک کر دئیے گئے۔ لکی مروت کے بعد خیبر، اورکزئی، با جوڑ، ساؤتھ اور جنوبی وزیرستان اضلاع کی پولیس نے بھی ڈیوٹی سے انکار کر دیا اور وہاں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات کے خلاف احتجاج اپنی نوعیت کا منفرد معاملہ ہے
خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ لکی مروت میں حالیہ شکایات کے پیش نظر مقامی افسران کے علاوہ سنٹرل پولیس آفس کے افسران جائیز تحفظات سے آگاہ ہیں اوران شکایات کے ازالے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔
بعض شر پسند عناصر پولیس اور فورسز کے درمیان اختلافات پیدا کرکے جوانوں کا مورال گرانے کے لیے معاملات کو پیچیدہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ پولیس قیادت اُن کے مذموم مقاصد سے بخوبی آگاہ ہے ۔ جس کو ملی مشران کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پولیس اور عسکری ادارے فرائض کی بجا آوری میں ہر محاذ پر شہداءکی قربانیوں کو مشعل راہ بناکر ایک پر امن ،محفوظ اورخوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا اپناکردار وابستہ توقعات سے بڑھ کر ادا کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here