رپورٹ : اسلم گل آفریدی
خیبر
ضلع خیبر کے پسماندہ علاقے ملاگوری سے تعلق رکھنےوالات یس سالہ ٹرک ڈرائیور راشد جن کو 23اگست کو لاہور سے سندھ جاتے ہوئے کچے کے علاقے میں اغواء گیا۔ اغواکاروں نے اُس کے خاندان سے رہائی کے بدلے تیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے اور چند دنوں کی مہلت دیتے ہوئے عدم ادائیگی کی صورت میں ارشد کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے دی۔ درکار رقم اُن کے خاندان کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کے والد حاجی نور بھی ٹرک ڈرائیور ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ23اگست شا م سات بجے اُن کے بھجتے نے کال کرکے بتایا کہ ہم دونوں ٹرک میں لاہور سے سامان سند ھ لیکر جارہے تھے کہ کچے کے علاقے میں مسلح افراد نکل گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس میں ارشد کو دوگولیاں لگی جبکہ وہ خود معمولی زخمی ہونے بعد بھاگ فرار ہوئے تاہم ارشد کو اپنے ساتھ لی گئے۔ اُنہوں نے کہاکہ موبائل نمبر سے کال اور کہاکہ ارشد ہمارے قید میں اور آگر کو زندہ چاہیے تو ہمیں تیس لاکھ روپے کی بندوبست کریں۔اُن کے بقول ارشد نے بھی موبائل پر مختصر بات چیت میں کہاکہ وہ مسلح لوگوں کے قید ہے اور پاؤں پر دو گولیاں لگنے اُن کو شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ یہ لوگ علاج بھی نہیں کرواتے۔
تیس لاکھ روپے ارشد کے خاندان کے بس کی بات نہیں۔ ارشد کے ولد نے بتایا کہ وہ کئی مہینوں سے بے روزگار تھا لیکن ایک ہفتے پہلے وہ لاہور جاکر ٹرک ڈرئیوری شروع کی تاہم بدقسمتی سے اُن کو کچے مبینہ ڈاکوں نے اُن کو اغواکردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ارشد کے تین کمسن بچے ہیں جبکہ گھر کے اخرجات کے پریشان ہے اور اُوپر سے اُن کے رہائی بدلے تیس لاکھ کا مطالبہ۔ اُنہوں نے بیٹے کے رہائی کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا۔
تیس لاکھ روپے جمع کرنے کے لئے پچھلے کئی دنوں سے ملاگوری کے علاقے سے گزرنے والے پاک افغان شاہراہ پر علاقے کے عمائدین، سماجی کارکن اور نوجوانوں نے چندہ آکٹھاکرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ علاقے کے سماجی کارکن صادق نور نے کہاکہ نہ صرف سڑک پر چندہ جمع کرنے کے لئے کام جاری ہے بلکہ علاقے کے تیس زائد مساجد میں جمعے کے نماز میں بھی پیش امام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کے اس سلسلے میں چند ہ جمع کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیں۔ اُن بقول پشاور اور مردان میں بھی علاقے کے بااثر افراد کے مدد سے چند ہ جمع کیاجارہاہے۔ تاہم اُنہوں نے اب تک جمع کیاگیا چندے کے مقدار کے حوالے کچھ بتانے سے گریز کیا۔
اب بتک علاقے کے پارلیمنٹرین کے طرف سے راشد کے خاندان اُن کے رہائی یا مالی مدد کے حوالے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو سندھ کے علاقے کچے میں تاوان کے لئے اغوا کیا گیا اور رقم کے ادائیگی کے بعد اُن کو رہائی ملی۔