۲۵ ستمبر ۲۰۲۴
رپورٹ : اعتزاز ابراہیم
لاہور
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل صومن کے مبینہ قتل میں ملوث پولیس اہلکار فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ ہربنس پورہ کی پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی اور وہ شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن مقتولہ نے کسی اور سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، جس کے باعث ان کے درمیان تنازع پیدا ہوا اور اسے نے قتل کر دیا۔ قتل میں ملوث دو نامزد ملزم طاہر اور حمزہ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق، لیڈی کانسٹیبل صومن اور کانسٹیبل فاروق دونوں پولیس لائنز میں تعینات تھے ۔ منگل کے روز دونوں کی لاءاینڈ آرڈر کی ڈیوٹی مناواں تھانے میں لگائی گئی تھی ۔متقتولہ کانسٹیبل فاروق کے ساتھ ہربنس پورہ کے مقامی پارک میں گئی جہاں مبنیہ طور پر کانسٹیبل فاروق نے ساتھی حمزہ اور طاہر کی ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فائزنگ کر کہ قتل کر دیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ۔
ایف آئی آر کے مطابق فاروق اور اس کے ساتھی طاہر اور حمزہ نے صومن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پہلے اس کے پاوں پر گولی ماری ۔ صومن جان بچانے کے لئے بھاگی تو فاروق نے سر پر فائر مار جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی ۔
قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقوعہ پر گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ثمن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا تھا جبکہ ورثا لاش کو دفنانے کے لیے اپنے آبائی علاقے شکر گڑھ لے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فاروق کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صومن سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن مقتولہ کی جانب سے کسی اور سے شادی کے ارادے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق باقی دو نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کا پولیس کے شعبہ سے تعلق ہے یا نہیں اس بارے میں تحقیق جاری ہے۔