۲ اکتوبر ۲۰۲۴

سٹاف رپورٹ


اسلام آباد

پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق توہین مذہب قوانین کے تحت گرفتارسینکڑوں ملزمین کو ایک گروہ نے پیسوں کی خاطر ان مقدمات میں پھنسایا ہے اور وفاقی حکومت اس رپورٹ کی روشنی میں فوری طور پر ایک شفاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرے۔

یہ مطالبہ تھا توہین مذہب قوانین کے تحت گرفتارسینکڑوں ملزمین کے خاندانوں کا جنہوں نے اسلام آباد آباد کے نیشنل پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں پیش کیا .ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ اجرت پر رکھی گئی لڑکیاں اور کے ذریعے معصوم نوجوانوں کو توہین مذہب کے جعلی کیسوں میں پھنساتے ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کے وکیل عثمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ چار سو مسلمان نوجوان اس گروہ کی کارروائی کی وجہ سے ملک بھر کی مختلف جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں قید ہیں . وکیل عثمان وڑائچ کے مطابق ایف ائی اے اور اس بلاسفیمی گروہ کے گٹھ جوڑ سے بنائے گئے مقدمات کے دوران اب تک پانچ نوجوان تشدد سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔توہین مذہب کے جعلی کیسوں میں گرفتار ملزمان کے خاندانوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحقیقاتی کمیشن متاثرین اور متعلقہ افسران کو شامل تفتیش کرکے ایک رپورٹ تشکیل دے جس سے حقائق سامنے آئیں اور عدالتیں انصاف کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here