۱۱ اکتوبر ۲۰۲۴

سٹاف رپورٹ


خیبر

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ شوروع ہو گیا ہے .صوبے کے اضلاع سے عوام کی بڑی تعداد سمیت چند خواتین بھی اپنے عزیزوں اور رشتے داروں پر ہوۓ ظلم کی روداد بیان کرنے اس میں شرکت کر رہی ہیں۔

جرگے میں آئی خواتین کا تعلق شمالی وزیرستان ،مہمند ،کوئٹہ ،پشاور ،چارسدہ ،صوابی اور مردان سے ہے. خواتین کا کہناہے کہ جنگ نے ان کے علاقوں کو تباہ کر دیا لیکن پھر بھی امن نہ ہو سکا. کرک سے آئی عصمت شاہ جہاں کے مطابق قومی جرگہ کا مقصد سب لوگوں کو اکٹھا کرنے ہے تاکہ ان پر ہوۓ مظالم کا احتساب ہو سکے. ان کا کہنا ہے وفاقی نظام میں ہر علاقے میں رہنے والوں کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے خود ارادیت کا مطالبہ کریں۔

کوئٹہ سے آئی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ پروانہ کا کہنا تھا قبائلی پشتون خاندانوں میں عورتوں کی تعلیم کی شرح بہت کم ہے اوراس مسلۓ کے حل کے لیے جرگے میں شرکت کر رہی ہیں. ان کے بقول جنگ اور نقل مقانی میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

جرگے کی شرکا میں مسنگ پرسنز کی فیملیز بھی شامل ہیں ۔ان خواتین کے شوہر اور بچے لاپتہ ہیں جنکی کمشدگی کو ایک دہائی کا عرصہ گزر گیا ہے. جرگے میں شریک رفعت عزیز نے پر کچھ روز قبل اس پر امن اجتماع کے منتظمین پر پولیس آپریشن کی شدید مذمت کی۔

پشاور اور خیبر اضلا ع کے سنگم پر واقعہ ریگی للمہ کے مقام پر ہورہا پشتون قومی جرگہ سے امید کی جارہی ہے کہ یہ خیبر پختونخوامیں دہشتگردی کے خاتمے، لاپتہ آفراد کی بازیابی اور مقامی آبادی کو ووسائل میں اپنا حق دلانے میں معاون ثابت ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here