۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴
رپورٹ : شوکت کورائی
کراچی
13 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے باہر سندھ راؤداری مارچ کے مظاہرین پر پولیس نے تشدد کیا اور انہیں گرفتار کر لیا . مظاہرین ڈاکٹر شاہنواز کنبھیر کے قتل کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے پرامن جلسہ کرنے کی کوشش رہے تھے۔ انتظامیہ اور پولیس کے مطابق مظاہرین کی خلاف کارروائی دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ تحت ہوئی تھی اور کسی قسم ریلی نکالنا ممنو ع تھا۔
پولیس نے رواداری مارچ میں شامل خواتین اور دیگر شرکا پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسابرسائے اور انھیں گرفتار کر لیا . گرفتار افراد میں صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان، سول سوسائیٹی سمیت کئی شرکا شامل تھے ۔
پولیس کے بہیمانہ تشدد سے کراچی پرہس کلب کے باہر خواتین پر تشدد سے چیک و پکار شروع ہو گئی تھی، پولیس مارچ کی منتظم سندھو نواز گھانگرو سمیت سندھ کے نامور دانشور جامی چانڈیو اور ان کی بیٹی روسا کو گھسیٹ کر گاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔
ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان، سول سوسائیٹی کی جانب سے سندھ میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی اور عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تین تلوار سے کراچی پریس کلب تک رواداری مارچ کا اعلان کیا گیا تھا. دوسری جانب مذہبی تنظیم ٹی ایل پی نے بھی احتجاج کا اعلان کر دیا تھا. محکمہ داخلہ نے ایک روز قبل ضلع جنوب میں دفعہ ایک چوالیس نافذ کردیا. اتوار کے روز پولیس نے تین تلوار سمیت کراچی پریس کلب پر بھاری نفری تعینات کردی تھی. کراچی پریس کلب کے طرف آنے والے تمام راستوں کو کنٹینر اور گاڑیان کھڑی کر کے سیل کردیا گیا تھا. پولیس نے صبح سے ہی گرفتاریاں شروع کردی تھیں جو پریس کلب پر پہنچ رہا تھا اسے گرفتار کیا جا رہا تھا۔
شام پانچ بجے سندھ نواز گھانگرو، ہیومن رائیٹس کمیشن ارکان اور دیگر شرکا کراچی پریس کلب پر پہنچے توانھیں گرفتار کرلیا گیا،،،گرفتار ی کی کوشش کے دوران مارچ کے شرکا نے سخت مزاحمت بھی کی. سندھ کے لکھاری و دانشور جامی چانڈیو کا کہنا تھا کہ وہ پر امن تھے سرکاری سرپرستی میں پولیس نے دہشتگردی کی ہے.پنہل ساریو کا کہنا ہے کہ پولیس نے جمع سے ہی گرفتاریاں شروع کردی تھیں۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باعث ریلی کی اجازت نھیں دی.ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمن اسد بٹ نے پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پالیسی ہے کہ ملک میں انارکی ہے، اس لئے پولیس نے سب کچھ کیا ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے رواداری مارچ کے خلاف پولیس کارروائی فاش ازم ہے. سول سوسائیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے جو کیا وہ غلط ہے وہ صرف ڈاکٹر شاہنواز سے انصاف کے لئے جمع ہو رہے تھے.سول سوسائیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج کو جاری رکھیں گے اور سندھ کو مذہبی انتہا پسندی کا گڑھ نھیں بننے دیں گے۔