۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴

  رپورٹ : اعتزاز ابراہیم


لاہور 

 پنجاب کالج  کے گلبرگ کیمپس نمبر 10 میں مبینہ ریپ کیس کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر طلباء نے شدید احتجاج کیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے مطابق کالج کے ایک سیکورٹی گارڈ پر الزام لگایا گیا کہ گزشتہ دو تین روز پہلے اس نے انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے بعد طلباء کی ایک بڑی تعداد نے آج کالج کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے طلباء نے کالج کے گیٹ کو توڑ دیا اور کالج کا فرنیچر نذر آتش کردیا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا، جس کے نتیجے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق پچیس سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، اور ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے مبینہ واقعے کے مرکزی ملزم، سیکورٹی گارڈ، کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ یا اس کی فیملی نے ابھی تک باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا، اور اس وجہ سے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکی۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ فیملی کی تلاش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کالجز کی انتظامیہ نے اس واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔ انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات کی گئیں، لیکن کسی بھی برانچ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں اس کے علاوہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز نے پنجاب کالج براۓ خواتین، گلبرگ کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کرتے ہوئ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here