۳۰ نومبر ۲۰۲۴

رپورٹ : رانا مالہی


اسلام آباد

ہفتہ کے روز سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔صحافی مطیع اللہ جان کے وکلاء نے عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

کیس کی کارروائی کے بعد وائس پی کے سے بات کرتے ہوئے مطیع اللہ جان کے بیٹے عبدالرزاق نے کہا کہ تمام صحافیوں اور وکلاء نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، ان کی محنت سے آج ضمانت منظور ہوئی۔ایڈوکیٹ ایمان مزاری مزاری کا کہنا تھا کہ مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ناانصافی تھی، اس کے خلاف ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دی ہوئی ہے۔صحافی اسد علی طور کا کہنا تھا کہ مطیع اللہ جان کو ٹارگٹ کرکے انہیں خاموش کرنے کی کوشش کی گئی۔

سینیئر ایڈوکیٹ جسیم احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جھوٹی ایف آئی آرز خود منہ بولتا ثبوت ہوتی ہیں، ایسی ایف آئی آر ایک فکشن رائیٹر لکھتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کو معطل کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here