١٠ دسمبر ۲۰۲۴

رپورٹ: رانا مالہی


اسلام آباد

سات دسمبر کو صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ہری پور میں دو لڑکوں کو برہنہ اور منہ کالا کرکے گلیوں میں گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ڈی پی او ہری پور فرحان حسان نے نوٹس لے لیا۔ واقعہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں پیش آیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کھلابٹ میں دفعہ 149، 147، 109، 29 بی، 506، 355، 365 اور 337 (سیون) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ اوتھانہ کھلابٹ انسپکٹر راجہ ممتاز کا کہنا ہے کہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

جبکہ ویڈیو بنانے والے پکڑے گئےملزمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دولڑکے جنہیں برہنہ کیا گیا، ان پرالزام تھا کہ مورخہ یکم دسمبر کورنگیلا روڈ پر دونوں ملزمان نے رکشے میں بارہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے خلاف متاثرہ بچے کی مدعیت میں سٹی تھانہ میں دفع 375A اور 53CPA کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

جبکہ ڈی پی او ہری پور فرحان حسان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او ہری پور کے آفس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، دونوں جانب کے کل 13 ملزمان کو حراست میں لےلیاگیا ہے اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here