۱۳ فروری ۲۰۲۵

سٹاف رپورٹ


لاہور

آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں میزبان منیزۓ جہانگیر کے ساتھ خواتین کے قومی دن کے موقع کے حوالے سے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی کرنے اور اس پر عملدرآمد کروانے کے لئے سخت نگرانی کی ضرورت ہے.

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرکت گاہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریدہ شہید کا کہنا تھا کہ اکثر قانون بنانے کے بعد اس کے رولز نہیں بناے جاتے ہیں جس کی وجہ سے قانون پر عمل نہیں ہو سکتا ہے اور قانون بنننے کے بعد کوئی نہیں دیکھتا کہ قانون پر عمل کیوں نہیں ہو رہا

پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی براۓ جینڈر مین سٹریمنگ کی چیرپرسن نفیسہ شاہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ خواتین کے لئے بناے گے قوانین پر عملدرآمد کرنے لئے ان کی کمیٹی اپنا کردار ادا کرے گی.

خاور ممتاز کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل نہ ہونے کی ایک وجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ان قوانین سے نا واقفیت بھی ہے. انہوں نے انکشاف کیا کہ ججز کی ایک ٹریننگ کے دوران بہت سے جوڈیشل افسران کو خواتین کے حوالے سے بناے گے نئے قوانین کا علم ہی نہیں تھا.

غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے میزبان منیزۓ جہانگیر نے نفیسہ شاہ سوال کیا کہ اس جرم میں قصاص اور دیت کے اطلاق کی وجہ سے بہت سے مجرم سزا سے بچ جاتے ہیں اور عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں اس میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں تو اس حوالے سے کام کیوں نہیں ہو پا رہا

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے قتل کو ریاست کے خلاف جرم سمجھا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کو تبدیل کر کے شخض کے خلاف جرم بنا دیا گیا اور اس میں قصاص اور دیت کی گنجائش بھی رکھ دی گی. تاہم بعد میں غیرت کے نام پر قتل کو فساد فی ال ارض قرار دیا گیا لیکن لواحقین کو معاف کرنے کا جزوی اختیار برقرار رکھا

ممتاز سماجی رہنما اور قومی کمیشن براۓ وقار نسواں کی چیئر پرسن خاور ممتاز کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں سب سے بڑی خامی معافی اور سمجھوتہ کرنے کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے اس سنگین جرم میں کو سزا نہیں ہو پاتی.

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون کو مبہم نہیں ہونا چاہیے، اس کو سادہ اور واضح ہونا چاہیے. جب تک ریاست گھروں کے اندر گھس کر نہیں دیکھے گی کہ عورتوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے تب تک ان کے خلاف مظالم نہیں روک سکیں گے

مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرا منصب کا کہنا تھا کہ خواتین پارلیمنٹرین مل کر خواتین کے حقوق کے قانون سازی پر کام کر رہی ہیں لیکن ان کے اطلاق کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے ملک میں کم عمری کی شادی کا رجحان ختم کرنے کے لئے پورے ملک میں شادی کی عمر یکساں مقرر کرنے کے لئے قانون سازی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here