25 مارچ 2025
تحریر: اسلام گل
خیبر: ضلع خیبر تحصیل جمرود کے مقامی قبائلی رہنماء ملک نصیر آفریدی پچھلے دو ماہ سے مختلف مقدمات میں قید ہے۔ آج اُن کے دو الگ لگ مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت رہے۔ پنجاب کے ضلع اٹک میں اُن کو قتل کے ایک مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دوسرے مقدمے میں اُن کے وکیلاء ٹیم پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔ پشاور ہائی کورٹ نے چند دن پہلے خیبر پختونخوا پولیس کو حکم جاری کردیا تھاکہ اُن پر درج تمام مقدمات کو آکٹھا کرکے اُن کی سماعت کریں اور کسی دوسرے ضلع کے پولیس کے حوالے نہ کیا جائے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھی ڈیرہ اسماعیل پولیس نے ضمانت ملنے کے بعد ملک نصیر کو پنجاب کے ضلع اٹک کے پولیس کے حوالے کیا۔
مقامی سطح پر اُن کی وجہ شہرت وادی تیراہ سے بے گھر افراد کے پندرہ سال بعد واپسی کے لئے دو ماہ سے زیادہ جاری رہنے والا دھرنا اور پچھلے سال اکتوبر میں پشتون قومی جرگے کے انعقاد میں کلیدی کردار تھا۔
حالیہ گرفتاری کے بارے میں پشتون قومی جرگہ کے مرکزی ترجمان حاجی برکت خان آفریدی نے وائس پی کے کو بتایاکہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد صوبائی اور مرکزی قیادت کی رضامندی سے ہوا لیکن اُس کے باوجود بھی پشتون تحفظ مومنٹ کے کئی سرگرم رہنماؤں ملک نصیر، صمدخان، نجیب مجبور، حقیار محسود اور علی وزیر کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کر لئے گئے۔ اُنہوں نے کہاکہ پشتونوں اور بلوچوں کو درپیش مسائل اس قسم کے اقدامات سے حل نہیں ہوسکتا ہے اورمزید پیچیدگیوں کا سبب بنے گا، بہتر یہ ہے کہ ان کے مسائل کو سمجھے اور حل کے لئے عملی اقدامات کیں جائے۔
ملک نصیر کو گرفتاری کے خلاف درج مختلف مقدمات میں ضلع خیبر سے پشاور، کوہاٹ، جنوبی وزیرستان اور پھر بنوں کے عدالتوں میں پیش کیاگیا۔ بنوں میں ضمانت منظور ہونے کے بعد بلوچستان کے ضلع خضدار کے پولیس نے ایک مقدمے میں وہاں سے منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پشاور ہائی کورٹ کے ایک حکم آیا جس میں خیبر پختونخوا پولیس کو حکم جاری کردیا گیا کہ ملک نصیر پر درج مقدمات جمع کرکے ایک جگہ پر ان کے سماعت مقرر کی جائے جس کی وجہ سے خضدار اور آبیٹ منتقلی منسوح کردی گئی تاہم ایک مقدمے میں ڈیرہ اسماعیل منتقل کردیا۔ وہاں پر ضمانت منظور ہونے کے بعد مقامی پولیس نے قتل کے مقدمے میں پنجاب کے ضلاع آٹک کے پولیس کے گیا جوکہ توہین عدالت کی اقدام قراردیا جاتاہے۔
مقامی سیاسی اور سماجی رہنماء ملک سید آغاجان آفریدی ملک نصیر کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں کو خیبر کے ضلعی پولیس دفتر سے ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا کہ جب وہ علاقے کے دیگر عمائدین کے ساتھ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی پولیس آفیسر کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ ایک ماہ اور چاردن کی قید کے بعد عدالت نے اُن کو ضمانت پر رہا کردیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملک نصیر نے ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل کے بتر حل کی بات کی ہے اور اس کے سیوا اُن کا کوئی جرم نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک نصیر کی فوری رہائی انتہائی ضروری ہے کیونکہ علاقے میں کئی اہم مسائل ہے جن کا حل اُن کے بغیر ممکن نہیں۔
ملک نصیر آفریدی اور دیگر گرفتار افراد کی رہائی کے لئے مقامی سطح پر قبائلی عمائدین، سیاسی اور سماجی کارکن آواز اُٹھا رہے ہیں۔ عیدالفطر کے بعد مقامی عمائدین اور پشتون قومی جرگہ نے مشترکہ طورپر گرفتار افرادکے رہائی کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔حاجی برکت آفریدی نے بتایاکہ پشتون قومی جرگے کے گرفتار تمام لوگوں کے رہنمائی کے لئے اقدمات کیں جائینگے۔ اُنہوں نے کہاکہ عید کے بعد پہلے ضلع خیبر کے سطح پر جرگہ ہوگا جبکہ اس کے بعد پشتون قومی جرگہ ممبران کے ساتھ مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرئینگے۔
پشتون جرگہ ممبران کے گرفتاری کے حوالے سے صوبائی حکومت مکمل طورپر خاموش ہے۔