۲۱ اپریل ۲۰۲۵

سٹاف رپورٹ


لاہور

پاراچنار پریس کلب کے باہر گذشتہ پچاس روز سے راستے کھولنے کے لیے احتجاجی دھرنا دینے والے سماجی رہنما ملک زرتاج کو پولیس نے گرفتار کر لیا. دھرنے کے شرکاء نے پشاور کی طرف مین روڈ پر احتجاجی امن مارچ شروع کر دیا۔کرم پولیس نے آج مختلف کاروائیوں کے دوران اپر کرم میں ملک زرتاج،لوئرکرم میں عمران مقبل کوگرفتارگرلیا جبکہ پی ٹی آئی کےخواجہ ناہید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سماجی رہنما مسرت بنگش نے بتایا کہ پریس کلب پاراچنار کے باہر 50 روز سے راستے کھولنے کے لیے احتجاجی دھرنا دینے والے سماجی رہنما ملک زرتاج کی گاڑی کو اج پولیس نے گاڑی سے ٹکر ماری جس کے بعد سفید کپڑوں میں ملبوس افراد اور پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کی شیشے توڑ دیے اور اسے گرفتار کر لیا واقعے کے خلاف ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے افراد نے پشاور کی طرف مین روڈ پر امن مارچ شروع کر دیا امن مارچ میں شریک افراد اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جس پر ملک زرتاج کی رہائی اور آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے نعرے درج ہیں

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما مسرت بنگش کا کہنا تھا کہ 50 روز سے وہ قیام امن اور راستے کھولنے کے لیے ملک زرتاج کے ہمراہ دھرنا دے رہے تھے مگر کسی نے بھی ان کی اواز نہیں سنی اورملک زرتاج کو گرفتار کرلیا گیا مجبورا اج وہ امن مارچ کر رہے ہیں اور راستے کھولنے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا.

ثمین حسین دھرنا رہنمانے بتایا کہ اس وقت ہم پاراچنار سے 25 کلومیٹر دور چنارآباد، ٹل پاراچنار روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کو فوری طور پر آمدورفت کے لیے کھولا جائے اور دھرنے کے رہنما ملک سرتاج کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ مرکزی شاہراہ 21 نومبر 2024 کو بگن کے علاقے میں ایک قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد سے بند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here