16 مئی 2025
سٹاف رپورٹ
پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ انڈیا نے جب انٹرنیشنل بارڈر کی خلاف ورزی کی تو دنیا نے اس کی حمایت نہیں کی اور اس کی وجہ پچھلے سات سالوں میں انڈیا کا رویہ ہے
آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے بہت سفارتی سرمایا ہے کیوں کہ پاکستان نے ایک ذمے دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کو کہنا چاہیے کہ ہم مزاکرات کے حامی ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ غلط فہمی بھی دور ہوگی ہے کہ روایتی جنگ میں انڈیا کا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے اور اب یہ بات دنیا کو بھی سمجھ آ گئی ہے.
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیکورٹی تجزیہ کار عامر رانا کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت ہوئی تو انڈیا کی کوشش ہوگی کہ وہ صرف دہشتگری تک رہیں یا پھر پانی کا مسئلہ اس میں شامل ہو جائیں. ہو سکتا ہے انڈیا پاکستان سے کچھ لوگوں کی حوالگی کا مطالبہ کرے
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی کوشش ہوگی کہ صرف دہشتگردی پر بات ہو جبکہ پاکستان چاہیے گا کہ کشمیر اور پانی پر بات ہو اس لئے بات چیت کا ایجنڈا طے کرنا مشکل ہوگی
واضح رہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر حملوں اور پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان کو اگر بچنا ہے تو اسے اپنے دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کا صفایا کرنا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں۔‘
مودی نے مزیدکہا کہ ’تجارت اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔‘
انڈیا کا دعوی ہے کہ اس نے پاکستان میں حملوں میں دہشتگردوں کو قتل کیا ہے اور دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔ راناثنا الله نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے جہاں حملے کیےتھےان کو پاکستانی حکومت نے پہلے ہی توڑ دیا تھا۔ انڈیا حملہ کرکےاکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرناچاہتا تھاجسے پاکستان نےچکنا چور کردیا ہے۔
پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار ایئر کموڈور ریٹائر خالد چشتی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اب ایئر فورس پر زیادہ انحصار ہوتا ہے کیونکہ ایئر فورس کے پاس سرپرائز دینے کا موقع زیادہ ہوتا ہے. دس مئی کو ایئر فورس نے صرف چار گھنٹوں میں انڈیا پر پینسٹھ کی جنگ سے زیادہ بمباری کی تھی.
پاکستان اور انڈیا کے مزاکرات کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر رانا نے کہا تھا کہ نہرو لیاقت پیکٹ سے لے کر انیس سو نناوے تک کے اکثر معاہدے پاکستان اور انڈیا نے بات چیت سے ہی طے کیے تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں بہتری کے لئے سارک کو بحال کرنا ضروری ہے