۲۰اکتوبر ۲۰۲۵
رپورٹ : اسلام گل آفریدی
کرم
ضلع کرم کے تحصیل سنٹرل کرم کے تیس سالہ محمد اسلم ایک طرف چمڑے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے جبکہ دوسرے جانب اُن کے علاقے میں جاری غیر اعلامیہ فوجی آپریشن میں اپنے اور علاقے کے دیگر لوگوں کو آپریشن سے ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے پشاور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنے میں شریک ہے۔ کئی سال پہلے بھی اُنہوں نے بدامنی کے سبب علاقے سے نکل مکانی کی تھی اور اس کا گھر مسمار ہوچکا تھا۔ اُنہوں نے بتایاکہ اٹھ اکتوبر کو ہم نے فیصلہ کرلیا کہ علاقے کی صورتحال غیر یقینی ہے لہذا فوری طور گھر کے تمام افراد کو قریب دوسرے علاقے میں منتقل کردئیے لیکن رات ساڑھے گیارہ بجے کو علاقے میں فضائی کاروائی کی گونج دور دور تک سنائی دے رہا تھا۔ اُن کے بقول صبح کے وقت قریب علاقے کے لوگوں کے ساتھ موبائل رابطہ کرکے معلوم ہوا کہ رات کو فضائی کاروائی میں ہمارا گھر بھی نشانہ بناہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تو گھر بمباری میں مکمل مسمار ہوچکا تھا جبکہ گھر کے سامان ضائع ہوچکے تھے۔
محمد اسلم کا گھر 2009 میں بھی بدامنی کے لہر میں تباہ ہوا تھا تاہم 2017کو اپنے علاقے میں واپسی کے بعد اُن کے لوگوں کے مالی معاونت سے دوبارہ تعمیر کردیا تھا۔ موجودہ وقت میں وہ اپنے علاج بھی لوگ کے مالی مددسے کررہاہے اور ڈاکٹروں نے بیماری سے بچاؤ کے لئے آٹھارہ انجکیشن تجاویز کئے ہیں۔ ایک انجکشن کی قیمت اسی ہزار ہے جن میں کچھ تو لگوا چکے ہیں جبکہ کچھ مالی مسائل کے بناء پر نہیں خرید سکتے۔
ضلع کرم میں امن کے قیام کے لئے 2009 میں فوجی آپریشن فوجی آپریشن شروع کردیا تھا اور کئی ہزار خاندان بے گھر ہوکر 2017میں واپس اپنے علاقوں میں آئے تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُس کاروائی میں تباہ شدہ مکانات، زخمی اور مارے گئے افراد کے خاندانوں کو ابتک مالی معاونت فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ رواں سال مئی کے مہینے میں دوبارہ لوئر کرم کے علاقے بگن، اوچت مندوری میں دوبارہ فوجی آپریشن کیا گیا جس میں سینکڑوں خاندانوں نے گھر بار چھوڑ کر ضلع ہنگو اور دیگر علاقوں کو چلے گئے لیکن جون کے بعد لوگ دوبارہ اپنے آبائی علاقوں کو واپس اگئے اور علاقے کو دہشتگردوں کو سے کلیئر کرار دیا گیا۔
پٹھان عبدالحالق سنٹرل کرم کے سیاسی اور سماجی کارکن ہے جوکہ جاری دھرنے کی قیادت کررہے ہے اُنہوں نے بتایاکہ ابتک پانچ ہزار سے زیادہ خاندانوں نے گھربار چھوڑ کر قریب علاقوں کے مسجدوں اور مہمان خانوں میں قیام پزیر ہے جبکہ حکومت کے طرف سے کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ اُن کے بقول حکومت کے جانب سے مزید علاقے حالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اُنہوں نے کہاکہ ابتک صوبائی سطح پر کوئی اعلی وفد احتجاجی دھرنے کو نہیں آیا ہے تاہم ہمارا موقف واضح ہے کہ ہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ اس حوالے سے بات کرینگے اگر نہیں تو ہم جلد بھاری تعداد میں بے گھرلوگ سفید جھنڈؤں اور قرانی نسخوں کے ساتھ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے اگر یہاں پر کوئی مثبت جواب نہیں ملتاتو ہم اسلام آباد جائینگے لیکن مزید جبر برادشت نہیں کرینگے۔
وائس پی کے کو موصول دستاویزات کے مطابق ضلعی پولیس آفسر کرم کے دفتر سے 9 اکتوبر کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں کہاکہ ایک ماہ کے لئے سنٹرل کرم کے اکیس دیہات میں قیام اور دہشت گردی کے خلاف ٹارگیٹ آپریشن کیاجائیگا جس کے تحت مزکورہ دیہات کے لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گھروں سے نہ نکلیں اور علاقے کہ اہم شاہراہ ہر قسم کے آمد ورفت کیلئے بند رہیگی۔ ضلعی حکام کے ساتھ 35ہزار افراد کی رجسٹرٹریشن ہوئی ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد میں لوگ مختلف راستوں سے اورکزئی اور خیبر منتقل ہوچکے ہیں جن کا کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے سے سنٹرل کرم کے مختلف دیہاتوں میں ممکنہ سیکیورٹی کارروائی کے خدشے کے باعث غیر معمولی بےچینی پائی جا رہی ہے۔ مسوزئی اور علی شیرزئی قبائل کے کئی علاقے ، جن میں جوگئی، تورغر، جودرہ اور علی شیرزئی شامل ہیں ، کے لوگ اپنے گھروں کو مقفل کر کے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ سنٹرل کرم سے حالیہ نقل مکانی اور بے گھرافراد کے مالی معاونت کے لئے ڈپٹی کمشنر کے سربراہی اجلاس منعقد کیاگیا جن میں پی ڈی ایم اے، نادرہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اُنہوں نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صدہ بازار کے قریب خارکلی میں رجسٹریشن عمل پیر یعنی بیس اکتوبر سے شروع کیاجائیگا اور ہرایک خاندان کو موبائل سم کے ذریعے ایک لاکھ آٹھارہ ہزار روپے دئیے جائینگے۔ حکام کاکہنا ہے کہ بے گھر افراد کے لئے ٹل کے علاقے میں کیمپ قائم کیاگیا تاہم ابتک کوئی خاندان وہاں پر نہیں گیا ہے۔ حکومت کا مانا ہے کہ کوئی خاندان موجودہ وقت میں کیمپ جانے کے لے تیار نہیں اور موجودہ وقت میں بے گھر افراد دوسرے علاقوں میں لوگوں کے ساتھ رہائش پزیر ہے ۔
سنٹرل کرم سے بے گھر خاندانوں کاکہنا ہے کہ ابتک حکومت کے جانب سے اُن کے مدد کے لئے کوئی انتظام موجود نہیں جبکہ کافی دور ٹل کے علاقے میں کیمپ قائم کیا گیا۔ حکومت کے جانب سے گاڑی کے کرائے کے لئے آٹھ ہزار روپے دئیے جاتے ہیں لیکن وہاں تک کرایہ سترہزار سے زیادہ ہے۔ نوجوان عاطف رشید علاقے کے ایک سماجی کارکن ہے اور احتجاجی دھرنے میں شریک ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کے جانب سے علاقے لوگوں کے لئے نقل مکانی کے لئے پیشگی کی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی تھی جبکہ دوسرے جانب بے گھر افرد کے رجسٹریشن، آشیائے خوردنوش کی فراہمی اور طبی مدد کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیاہے جس کے وجہ سے لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔
مسوزئی تور غر کے رہائشی اس ممکنہ آپریشن سے متاثرہ خاندان کے سربراہ سرفراز کا کہنا ہے کہ علاقے سے نکلنے والے بیشتر خاندان کسی سرکاری امداد کے منتظر نہیں بلکہ اپنے رشتہ داروں یا خالی مکانات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ مال مویشیوں کی دیکھ بھال ہے۔ کئی خاندان اپنے جانوروں کو مقامی چراگاہوں میں چھوڑ آئے ہیں، جبکہ کچھ انہیں ساتھ لے آئے مگر مجبوراً کم قیمت پر فروخت بھی کر رہے ہیں۔
سنٹرل کرم کے مرکزی قصبے اور قوم مسوزئی کا مرکز ڈوگر میں مختلف قبائل کے عمائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں اتفاقِ رائے سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت حالات کو معمول پر لانے کے لیے مکالمے اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔ شرکائے جرگہ نے طے کیا تھا کہ کیا کہ وہ ایک امن لشکر کے ہمراہ سفید جھنڈے اٹھا کر فریقین سے امن کی بھیک مانگیں گے۔
گزشتہ روز ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقوں سمیت صدہ بازار اور سنٹرل کرم ڈوگر اور دیگر علاقوں سے سنٹرل کرم میں قوم مسوزئی اور علیشیرزئی کے علاقوں تک امن مارچ کیا گیا۔ لوگوں نے سفید جھنڈے اتھائے تھے اور امن کی قیام کیلئے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین دہشتگردوں سے علاقہ چھوڑنے اور سرکار سے آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
ڈوگر کے رہائشی اعجاز خان کے مطابق ابھی تک کوئی خاندان بھی متاثرین کے کیمپ میں نہیں گیا ہے جس کی بنیادی وجہ وہاں ناکافی سہولیات، طویل فاصلہ، خواتین کے لیے مناسب انتظامات کی کمی، اور سرکاری اعلانات پر محدود اعتماد ہے۔ ان کے مطابق، یہ دراصل عوامی خاموش احتجاج ہے۔
پٹھان عبدالحالق نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ بدامنی نہ صرف ضلع کرم میں ہے بلکہ یہ پوری ملک کا مسئلہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کا مکمل خاتمہ ہوں۔ اُنہوں نے کہاکہ کرم میں جاری بدامنی کے واقعات اور حال ہی میں سیکورٹی حکام کا جانی نقصان انتہائی تشویش ناک ہے لیکن امن کے قیام کے لئے ہر قسم کے کاروائی سے پہلے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیکر اقدامات کرنا چاہئے تاکہ عام لوگوں کو کم سے کم نقصان اُٹھنا پڑے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے امن کے خاطر اپنا علاقے چھوڑ کر آٹھ سال ایک مشکل زندگی گزاری اور 2017 میں واپسی اس اُمید سے ہوئی کہ اُن کا علاقے مستقل امن قائم ہوگیا ہے لیکن بدقسمتی سے 2025میں دوبارہ وہی صورتحال ہے۔
پچھلے کچھ عرصے سے ضلع کرم میں شعیہ سنی فسادات کے بناء پر مقامی لوگوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اُٹھانا پڑا جبکہ پارہ چنار پشاور شاہراہ پر کئی ہلاکت خیزحملوں میں بڑی تعداد میں لوگ جان سے ہاتھ دوبیٹھے ہیں۔ مزکورہ شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت نے اہم اقدمات کیں جبکہ علاقے میں مستقل امن کے قیام کے لئے دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ کرنے کے بعد ضلع بھر میں لوگوں سے بھاری اسلحہ جمع کیا گیا اور ضلع بھر میں مرحلہ وار فسادات میں استعمال ہونے والے مورچوں کو مسمار کیا گیا۔
پشاورمیں جاری دھرنے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ ابتک صوبائی حکومت کے جانب سے باقاعدہ کوئی بات چیت عمل شروع نہیں کیاگیا۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ جلد سفید جھنڈوں اور قران کے نسخوں کے ساتھ وزیر اعلی ہاؤ س کے سامنے احتجاجی کیاجائیگا اور اگر یہاں سے کوئی مثبت جواب نہیں ملتا تو اسلاآباد میں جاکر وہاں پر بڑا احتجاجی دھرنا کیا جائیگا۔