اسلام گل آفریدی


بارہ

طویل مسائل اور شکایت کے بعد آج سے باڑہ میں مختلف مقامات پر تیراہ سے بے گھر خاندانوں کے باقاعدہ رجسٹریشن کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ علاقے کے عمائدین کی تصدیق کے بعد پولیو لسٹ میں نام کے موجودگی کے بعد نادرا کے ٹیم سے بھی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بینک اکاونٹ کھول کر ایک خاندان کے رجسٹریشن کا عمل کیاجاتاہے۔

وادی تیراہ ورسک کے رہائشی شاہدخان کے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا۔اُنہوں نے اس عمل کو تسلی بحش قرار دیا۔اُنہوں نے کہاکہ وہ سولہ جنوری کو نقل مکانی کرچکے ہیں اور راستے میں ٹوکن حاصل کرلیاتھا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہاں پر اندارج کا عمل بہتر طریقے سے مکمل ہوا اورکسی قسم کا مسلہ پیش نہیں آیا۔ اُن بقول اس دستاویز کے بنیاد پر وہ اب گاڑی کا کرایہ حاصل کرئینگے۔

پانچ جنوری کو باڑہ سے ستر کلومیٹر دور پائیند چینہ کے علاقے میں رجسٹریشن مرکز قائم کیاگیاتھا تاہم تیراہ کے متاثرین کے جانب سے یہی شکاتیں سامنے آرہے تھے کہ آفریدی قبیلے کے دیگر علاقوں میں رہائش پزیر لوگ بڑی تعداد میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا کررہے ہیں جس کے وجہ سے نہ صرف رش بڑھ گیا تھا بلکہ کئی بار احتجاجی مظاہروں کے سبب اندارج کا عمل بھی روکنا پڑا۔ آخری کار باڑہ میں کمر خیل اور آدم خیل قبیلے کے علاوہ تمام قبیلوں کے لئے قریبی علاقوں میں رجسٹریشن مراکز کھول دئیے گئے۔مقامی عمائدین کے مطابق رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا جارہاہے اور اگرکسی قسم کے شکایت سامنے آگئے تومتعلقہ حکام کے ساتھ اُس کے حل کے بات کی جائیگی۔قبیلہ شلوبر قمبر کے سماجی کارکن نے خلیل خان آفریدی نے بتایاکہ آج اندارج کا عمل شروع ہوا اور شام تک تمام معلومات سامنے آنے کے بعد پتہ چلے گاکہ لوگوں کو کس قسم کے مسائل کاسامناکر ناپڑا۔ اُنہوں نے کہ تیراہ بے گھر افراد نے نقل مکانی کے عمل میں کافی مسائل برادشت کی ہے اور ہم چاہتے کہ یہ عمل شفاف اور آسان تاکہ یہ مزید مسائل کا سامنانہ کرنا پڑے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ آگراندارج میں مسائل میں کچھ سامنے آجاتے ہیں تو اُن کے حل کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور منتخب نمائندوں کے ساتھ حل کے لئے باچیت کرئینگے۔

تیراہ میں ممکنہ فوجی آپریشن کے سبب ایسے وقت میں دوسری بار نقل مکانی کا عمل جاری ہے کہ علاقے میں موسم کے شدت میں اضافہ ہوچکاہے۔اکیس اور بائیس جنوری کے رات کو شدید برف باری نے نہ صرف گاڑیوں میں موجود خاندانوں کو کئی مسائل سے دوچار کردیا بلکہ علاقے میں محصور افراد کے جانب سے بھی مختلف شکاتیں سامنے آرہے ہیں۔پی ڈی ایم کے مطابق اتوار کے رات سے منگل کے روز تک مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی ہے جس سے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو مسائل کا سامنا ہوسکتاہے۔ باڑ ہ سیاسی اتحاد کے صدر جوکہ حال ہی میں تیرا ہ سے ہوکر واپس آیا ہے بتایاکہ شدید برف باری کی وجہ سے راستے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ اُنہوں نے ان میں سب زیادہ مسائل خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو سامنا تھا جس سردی سے بچاؤ کے لئے مناسب انتظام اور کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ اُنہوں نے کہاکہ اس شدید سردی کی وجہ سے ایک بچی اور خاتون کے موت بھی واقع ہوئی ہے۔ اُنہوں نے دعوا کیا تیراہ میں پچاس فیصد آبادی بھی گھر میں موجود جن کے کھانے پینے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیونکہ وہاں پر تمام تجارتی مراکز بند ہیں یا لوگ سامان دوسرے علاقوں کو منتقل کرچکے ہیں۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت نے مطالبہ کیاکہ کل سے شروع ہونے والے برف باری سے پہلے علاقے میں موجود افراد کے کھانے پینے کے لئے منصوبہ بندی اوران کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مدد فراہم کرنے کے لئے اقدمات کریں۔

شاکر خان نے بھی برف باری کی وجہ سے ایک رات راستے میں گزر کر آج باڑہ پہنچ گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ شدید برف باری کی وجہ سے جگہ جگہ گاڑی اُلٹنے کی وجہ سے سڑک بند ہوگئے تھے جبکہ پھنسے افراد کے کھانے پینے کا کائی انتظام نہیں تھا۔ اُنہوں نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ اُن کو بھی درپیش ہے جوکہ ابتک گھروں میں محصور ہے جبکہ راشن کی حصول بھی اُن کے لئے ممکن نہیں کیونکہ کہی پر خریدنے کے لئے کوئی دکان وغیر ہ نہیں کھلا تھا۔

ریسکوحکام کے مطابق وادی تیراہ میں شدید برفباری کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا امدادی آپریشن گزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد عرصے سے مسلسل جاری ہے۔ سخت سردی، منفی درجہ حرارت اور دشوار گزار راستوں کے باوجود ریسکیو اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں بلا تعطل انجام دے رہے ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ایمرجنسی گاڑیوں اور ہیوی مشینری کی مدد سے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک 1100 سے زائد متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جبکہ 120 سے زائد پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکال لیا گیا ہے۔اس وسیع آپریشن میں ضلع خیبر کے ساتھ ساتھ پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ سے 100 سے زائد ریسکیو افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ضروری امداد فراہم کی۔ مزید امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

حکومت کی جانب سے تیراہ سے انخلاء کا عمل پچیس جنوری تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردی گئی تھی تاہم غیر مصدقہ معلومات کے مطابق اس میں مزید توسیع دینے کا امکان ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here