02 جولائی 2026
رپورٹ: حفيظ الله ستوری شیرانی
اسلام آباد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکام کو ان تین افغان خواتین پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے سے روک دیا ہے جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی بنیاد پر ملکی شہریت کے لیے رجوع کر رکھا ہے. عدالت نے پٹیشن کے زیرِ التواء رہنے تک ان خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی یا زبردستی انتظامی کارروائی اور ملک بدری پر پابندی عائد کر دی ہے.
پٹیشنر کے وکیل عمر اعجاز گیلانی کے مطابق، یہ کیس تین افغان خواتین کا ہے جن میں سے دو سگی بہنیں اور ایک کزن ہیں. یہ خواتین پاکستان ہی میں افغان مہاجرین کے ہاں پیدا ہوئیں اور ان کی شادی تین پاکستانی بھائیوں سے ہوئی ہے. دوسری جانب، ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ خواتین ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستانی مردوں سے بیاہی ہوئی ہیں. اس وقت ان فیملیز کے آپس میں مل ملا کر 15 بچے ہیں اور یہ خاندان خوشاب میں مقیم ہے. حکومتِ پاکستان کے ‘ان لیگل فارنرز ریپیٹریشن پلان’ کے نفاذ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ان خواتین کو ملک چھوڑنے کے احکامات دیے گئے، جس سے ان خاندانوں کو ممکنہ ملک بدری کا سامنا تھا.
پیٹیشن کے مطابق ان خواتین نے پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کی سیکشن 10 کے تحت شہریت کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے رجوع کیا تھا، جو پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیر ملکی خواتین کو شہریت کے حقوق فراہم کرتا ہے. تاہم، محکمے نے پاکستان سٹیزن شپ رولز 1952 کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اضافی شرط عائد کی کہ پٹیشنرز کو پاسپورٹ پر 5 سالہ جائز ویزے کے ساتھ پاکستان میں رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا.
پٹیشنرز کے وکیل عمر اعجاز گیلانی کے مطابق انہوں نے اس شرط کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کے ذریعے چیلنج کیا اور درج ذیل اہم قانونی و آئینی نکات اٹھائے:
بنیادی قانون میں ویزے کی شرط کا نہ ہونا: عمر اعجاز گیلانی کا موقف ہے کہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت غیر ملکی بیویوں کے لیے 5 سال کا جائز ویزا رکھنے کی کوئی شرط موجود نہیں ہے. ان کے الفاظ میں:
“قانون کی جو شق ہے Citizenship Act کی سیکشن 10(2)، اس میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ ان کے پاس پاکستان میں ویزا ہو۔ دراصل اس میں یہ لکھا ہے کہ جو پاکستانی مرد سے خاتون شادی کرے، پاکستانی مرد کی بیوی ہو، وہ پاکستانی شہریت کی حقدار ہے۔”
انہوں نے دلیل دی کہ قانون کے تحت انگلش کامن ویلتھ سے باہر کے ممالک کی خواتین کے لیے صرف ‘ڈومیسائل’ کا تقاضا ہے، جس سے مراد یہ ہے کہ وہ خاتون پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش مند ہو اور وہ یہاں ایک سال سے مقیم ہو.
پٹیشن کے مطابق، ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت حکومت کو رولز بنانے کا جو اختیار حاصل ہے، وہ پارلیمنٹ کے دیے گئے بنیادی حقوق کو منسوخ یا محدود نہیں کر سکتا. ذیلی قانون سازی کے ذریعے پی او آر کارڈ ہولڈرز کو شہریت کی اہلیت سے محروم کرنا غیر قانونی ہے. پٹیشنرز کے پاس موجود پروف آف رجسٹریشن کارڈ خود حکومتِ پاکستان کا جاری کردہ دستاویزی ثبوت ہے، اس لیے اسے بھی پاکستان میں رہائش کا قانونی ثبوت اور ایک طرح کا ویزا ہی تصور کیا جانا چاہیے.
جبکہ پٹیشن میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو زبردستی الگ کرنا خاندانی یکجہتی کے ان اصولوں کے منافی ہے جنہیں قرآنی تعلیمات اور سنت نبویؐ سمیت اسلامی احکامات میں تسلیم کیا گیا ہے.
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے کی، عدالت نے پٹیشن میں اٹھائے گئے قانونی و آئینی سوالات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان، ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور آئینی سوالات کے باعث اٹارنی جنرل فار پاکستان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں.
عدالت نے پٹیشن کے زیرِ التواء رہنے تک خواتین کو ملک بدر کرنے سے روکتے ہوئے حکمِ امتناعی جاری کیا.
اس عدالتی فیصلے پر بلوچستان میں انسانی حقوق کے فعال کارکن اور ہیومن رائٹس بلوچستان چیپٹر کے رکن ایڈوکیٹ طاہر حبیب نے وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے. انہوں نے ملکی صورتحال اور حکومتی ڈیڈ لائن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:
“عدالت کے ایسے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں خاص کر ایسے وقت میں جب مجموعی طور پر افغان ریفیجیز کو ملک سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت نے دستاویزات نہ رکھنے والوں کے خلاف دس جولائی سے گرفتاری کے جو احکامات دیے ہیں، ایسے وقت میں یہ ان متاثرین کے لیے جنہوں نے یہاں شادیاں کی ہوں ان سب کے لیے اچھی خبر ہے مگر اب حتمی فیصلے تک انتظار کرنا ہو گا، ہم امید کرتے ہیں کہ ائنی اور انسانی بنیادوں پر مثالی عدالتی فیصلے ہوں جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت کردار میں بھی رول ادا کریں۔”
وکیل عمر اعجاز گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر میں ایسے متاثرہ خاندانوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں مگر زیادہ تر لوگ خوف سے چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑے فیصلے کے منتظر ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس وقت پاکستان میں تین لاکھ سے زاید ایسے افغان مقیم ہیں جنکی افغانستان واپس جانے پر انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ حفيظ الله ستوری شیرانی

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس وقت پاکستان میں تین لاکھ سے زاید ایسے افغان مقیم ہیں جنکی افغانستان واپس جانے پر انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔