Tag: اقلیتی حقوق
اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کے منشور کا مطالعہ
پاکستان میں سینٹر فار سوشل جسٹس (سی ایس جے) کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتیں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس مطالعے میں ملک کی تمام سات بڑی جماعتوں کے 2008، 2013 اور 2018 میں ہونے والے انتخابات کے منشوروں کا تجزیہ کیا گیا اور قبل از انتخابی وعدوں پر عمل درآمد پر ہونے والی پیش رفت کا پتہ لگایا گیا۔