اوکاڑہ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
اوکاڑہ میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ بیٹی بھاگ گئی تھی لیکن گاؤں کے بزرگ واپس لے آئے۔
باپ نے اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اسے قتل کر کے لاش پھینک دی۔
سات ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 148، 149 اور 311 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بہاولپور میں نوکرانی کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
صدر پولیس کی حدود میں باقر پور محلے میں پیر کی رات ایک نوکرانی کو سات افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گھریلو کام کے لیے ملازمہ سے رابطہ کیا گیا اور ایک ویران مکان میں لے گئے جہاں جعفر، وارث اور ارشاد سمیت 7 افراد نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بنا ڈالی۔
خاتون کو ہسپتال لے جا کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
سولہ سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے غازی آباد میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم الماس 2 ماہ تک لڑکی کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
ماں بیٹی اور دو بچیوں سمیت 5 افراد اغوا
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹی اور دو بچیوں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ صادق آباد کو طلحہ سردار نے بتایا کہ کسی نے اس کی بیوی اور سات سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا۔ تھانہ صادق آباد پولیس کو محمد رفاقت نے بتایا کہ کسی نے اس کی بہن (ن) عمر 22سال کو اغوا کر لیا۔
تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں۔ شاہدہ کے بارہ سالہ بیٹے یاسین کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور شمس کالونی کے علاقے سے عمران کی بیوی کو اغوا کر لیا گیا۔