٢ دسمبر ٢٠٢٣

تحریر: اعتزاز ابراہیم


لاہور

نوجوانوں کی تنظیم یوتھ جنرل اسمبلی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سیاسی ،سماجی اور آئینی موضوعات کے سیشنز پر مبنی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس میں مختلف شعبہ زندگی کے ماہرین نے شرکا سے خطاب کیا ۔ کانفرنس جمہوریت ، قانون کی بالادستی اور آزادی صحافت جیسے موضوعات کے سیشنز پر مبنی تھی شرکا نے مقریرین کے ساتھ سوالات اور جوابات بھی کءے۔

وائس پی کے سے بات کرتے یوتھ جنرل اسمبلی کے صدر فہد شہباز کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں عدلیہ ، آئین اور قانون کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔ نوجوانوں کو موقع ملا ہے کہ وہ تقریب پر موجود ماہرین سے سولات کے ذریعے سے اپنے ابہام دور کرسکے۔

عدلیہ سے تعلق رکھنے والی مقرر طیبہ کاکڑہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کانفرنس وقت کی اہم ضرروت ہے نوجوان نسل میں آئین اور قانون کے متعلق آگاہی پیدا کرتی ہیں اس طرح کی مزید کانفرنسیں  منعقد ہونی چاہیے ۔

تقریب میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلبہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ انہیں پیچیدہ موضوعات پر سیکھنے کا موقع ملا اور عدالتی نظام اور اس میں موجود خامیایوں کا پتہ چلا۔

طلبا نے ماہرین کے خیالات سے مستفید ہوئے اور آرگنائزر کی کاوشوں کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here