٦ جنوری ٢٠٢٤

سٹاف رپورٹ


لاہور 

گجرات کے صوبائی حلقے پی پی 34 سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین  کی چھوٹی بہن سمیرا الہی اور این اے 64 سے  پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی بیوی قیصرہ الہی دنوں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی سیاست میں داخل ہوئیں ہیں۔ سمیرا اور قیصرہ الہی اپنے خاندان کے ہی لوگوں  کے خلاف انتخاب میں مقابلہ کر رہی ہیں۔

 پی پی 34 کی امیدوار سمیرا الہی وائس پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہے کہ

بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ عورت کارڈ استعمال کیا جارہا ہے اس طرح کے الفاط استعمال کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے،خواتین بھی ملک کے لئے وہی سب کچھ کر سکتی ہیں جو ایک مرد کرسکتا ہے۔ خواتین کو سیاست میں شرکت کو بڑھایا جانا چاہئے کیونکہ وہ مختلف مسائل کا مکمل نقطہ نظر رکھتی ہیں۔

الیکشن مہم میں پیش ٓآنے والی مشکلات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اور ہماری الیکشن مہم کو چلنے نہیں دیا جا رہا ۔ لیکن وہ جیت کے لئے پر امید ہیں۔

الیکشن میں جیت کر سیمرا الہی اپنے حلقے کی مسائل خصوصا خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here