۲ ستمبر ۲۰۲۴
اسلام گل آفریدی
خیبر
ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ آکاخیل کے چالیس سالہ نورسید کے تین بچے مالی مسائل اور گھر سے سرکاری سکول کی دوری کی وجہ سے اپنے بچوں کو کہی پر پڑھائی کے لئے نہیں بھیج سکتے۔ اپنے بچوں کو پڑھانے کے ایک اُمید تب پیدا ہوئی جب دوسال پہلے گاؤں میں ایک سرکاری پرائمری سکول کی تعمیر شروع ہوئی تاہم بدقسمتی سے منصوبہ پر تعمیراتی کام ادھورہ رہ جانے کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہاں پر قریب کوئی سرکاری سکول موجود نہیں جبکہ نجی سکول میں بچوں کو داخل کروایا گیا تھا لیکن فیس کی عدم آدئیگی کی وجہ سے سکول نکل دیے گئے۔اُن کے بقول یہی پرائمری سکول ایک اُمید تھی کہ ان کے تعمیر جلد مکمل ہوکر گاؤں کے سارے بچے یہاں پر پڑھنے کے لئے آئینگے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں شر ح خواندگی بڑھانے کے لئے سال 2020-21میں کوسو پرائمری سکولوں کا جدید طرز کے تعمیر کافیصلہ کیا تھا۔ منصوبے میں چھ کمرے اور چھ اساتذہ کافارمولا بنایا گیاتھا۔ اس منصوبے کے تحت سب سے زیادہ ضلع خیبر میں 18سکولوں کو تعمیر کرنا تھے تاہم محکمہ تعلیم خیبر کے ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے شرط پر بتایاکہ مزکورہ منصوبے کے تحت اب تک صرف پانچ سکولوں کے ٹینڈر ہوگئے ہیں جن میں آکاخیل مدخیل دریہ، گوڈی ملک دین خیل تیراہ، شاڈلی آکاخیل، درس جماعت اور ایک سکول ستوری خیل کے علاقے میں تعمیر کرنا تھا۔ عہدیدار نے بتایاکہ آکاخیل مدخیل اور گوڈی پر کچھ حد تک تعمیراتی کام ہوچکا ہے جبکہ باقی پر کوئی کام شروع نہیں ہوسکا۔اُن کے بقول گوڈی خیل سکول پر مالک مکان اور رشتہ داروں کے درمیان زمینی تنازعے کے بناء پر دو افراد کے ہلاکت کی وجہ سے نہ صرف کام بند ہے بلکہ اُن کے مقام کے تبدیل کے لئے سمری تیار کردی گئی ہے۔
ان اعداد شمار کو دیکھ کر صوبائی محکمہ تعلیم کے پلینگ اینڈ ڈوپلمنٹ کے اعلی عہدیدار شہاب خان نے کہا کہ سو میں سے 91 سکولوں کے نہ صرف ٹینڈر ہوچکے ہیں بلکہ ان کے تعمیراتی کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اُنہوں نے کہاکہ منصوبے کے منظوری کے بعد ایک سال کے مدت میں ضروری کاروائی کے بعد91سکولوں کے تعمیر کے لئے دو بلین روپے فنڈ مختص کردیا گیا ہے جبکہ مختلف مسائل کے بناء پر نو سکولوں پر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ منصوبہ جون2023میں مکمل نہ ہونے اور تاخیر کی وجہ دفتری اُمور اور نگران حکومت میں الیکشن کمیشن کے جانب سے ٹینڈرز پر پابندی بتائی۔ ان کے بقول دو ہزر ملین میں نو سو ملین روپے اب تک خرچ کیں جاچکے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں ان سے مزید رقم کے حصول کے لئے سمری متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔
حال ہی میں ساتویں مردم شماری میں شرخ خواندگی کے حوالے سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں51 فیصد شرح خواندگی بتایاگیا ہے جبکہ مرجڈ ایر یا ایجوکیش فاونڈیش کے مطابق ضم قبائلی اضلاع میں شرخ خواندگی 28 فیصد ہے۔ ادارے کے مطابق 45 فیصد مرد جبکہ خواتین میں 8 فیصدخواتین خواندہ یا تعلیم یافتہ ہے۔
ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی شفیق آفریدی نے بتایاکہ دہشت گردی کے لہر میں ایک تو ضلع خیبر میں سو سے زیادہ سکول تباہ ہوئے تھے جبکہ پہلے سے یہ تعداد آبادی کے تناسب سے کم تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ تقریبا 90 تعلیمی اداروں کو دوبارہ تعمیر کردیا گیا جن میں پچاس تک سکولوں کے لئے دوست ملک چائینہ نے مالی مدد فراہم کی۔ اُنہوں نے کہاکہ سو پرائمری سکولوں کے تعمیر اور اب گریڈیشن کم بجٹ اور بروقت پیسوں کی عدم فراہمی سے یہ منصوبے تاخیر کے شکار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پرائمری سکولوں کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ ان علاقوں میں تعمیر کیں جارہے ہیں جہاں پر بنیادی تعلیم کی سہولت میسر ہی نہیں۔
خیبر کنٹریکٹر ایسویشن کے مطابق سو سکولوں کے منصوبے کے تحت اوسط ایک ایک سکول کے لئے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے فنڈ مختص کردیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق پی سی ون میں سیمنٹ ایک بوری کی قیمت ساڑھے چار سو روپے لکھا گیا جبکہ موجودہ وقت میں اس کی قیمت مارکیٹ میں تقریبا آٹھارہ سوروپے ہیں جبکہ اس حساب سے دیگر ایشاء کے ریٹ بھی بڑھ گیا ہے۔ ایسویشن کے مطابق ضلع خیبر کے آٹھارہ میں صرف پانچ پر جنوری 2022کو ٹینڈز ہو چکے ہیں جبکہ دو پر مئی 2022میں کام شروع ہوا۔ایسویشن کے مطابق کم ریٹ کے سبب کئی بار ان سکولوں کے ٹینڈز کھول دئیے گئے لیکن مختص کم بجٹ کی وجہ سے کوئی بھی ٹینڈر لینے کے سامنے نہیں آیا۔ ان کے بقول موجودہ وقت میں اس کو جدید طرز تعمیر پر تین سے پانچ کروڑ روپے کے بجٹ بغیر ممکن نہیں۔
خضرت عمر چھٹی کلاس کا طالب علم ہے۔ پرائمری سکول آکاخیل اُن کے گھر کے قریب تعمیر کیاجارہا ہے تاہم موجودہ وقت میں وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ دس کلومیٹر دور ایک گورنمنٹ ہائی سکول شیخان جاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ سکول تک پہنچنے میں کم از کم ایک گھنٹے کا وقت لگتا ہے جبکہ اکثر گھر سے کرائے کے لئے روپے نہ ملنے کی وجہ سے پیدل سفرکرنا ہوتاہے۔
ضم قبائلی اضلاع میں سو پرائمری سکولوں کے تعمیر کے منصوبے میں سب سے زیادہ 18سکول خیبر میں، 16 مہمند میں، 12باجوڑ میں، 16کرم میں، 10شمالی وزیر ستان میں، 14جنوبی وزیرستان میں، 8 اورکزئی میں اور سب ڈویژن درہ آدم خیل، حسن خیل اور درہ زندہ میں دو دو شامل تھے۔
پینتالیس سالہ غزت خان اُس کمیٹی کا ممبر ہے جو علاقے میں سکول کی تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ دو سال سے منصوبے پر کام بند ہے جبکہ اُن کے خود چھ بچے ہیں جن کے عمریں سکول جانے کی ہیں تاہم قریب سکول نہ ہونے کی وجہ سے بغیر پڑھائی کے وقت گزرتاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اس مسئلے کے حوالے سے علاقے کے منتخب نمائندوں کے ساتھ کئی بار بات چیت ہوئی لیکن تاخال اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
خیبر کنٹریکٹر ایسویشن کے مطابق جب بھی منصوبے میں حکومت کے طرف سے فنڈ جاری ہوا تو ٹھیکیدار لازم اپنا کام شرو ع کرے گا باجود اس کے تعمیراتی مواد کے ریٹ میں کافی اضافہ ہوچکاہے۔