28 اکتوبر 2025

تحریر

اسد ممتاز

کراچی


کراچی میں تیسرہ ہجڑا فیسٹیول “ماحولیات سے شناخت تک” اور “جدوجھد سے آزادی تک” کے عنوان سے برنس گارڈن میں منایا گیا.

کراچی کے تاریخی برنس گارڈن میں ہفتے کے روز رنگ، رقص, تھیٹر اور مزاحمت سے بھرپور تیسرا ہجڑا فیسٹیول منعقد ہوا۔ اس فیسٹیول میں نہ صرف کراچی بلکہ سندھ اور ملک کے مختلف شہروں سے خواجہ سرا، سول سوسائٹی کے نمائندے، انسانی حقوق کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس سال فیسٹیول کا مرکزی موضوع تھا: “ماحولیاتی بحران سے شناخت اور آزادی کی جدوجہد تک” ، جس کا مقصد نہ صرف صنفی شناخت بلکہ معاشرتی انصاف اور ماحولیاتی بیداری کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کے دوران خواجہ سرا برادری کی جانب سے بھرپور تقاریر، موسیقی اور رقص پیش کیے گئے۔ اس موقع پر فیسٹیول کے خواجہ سراؤں رہنماوں کا کہنا تھا

“حکومت چاہے صوبائی ہو یا وفاقی، ہمیں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ہم کسی پالیسی کا حصہ نہیں، ریاست ہمیں انسان سمجھے، ہماری شناخت کو تسلیم کرے۔”

معروف خواجہ سرا رہنما بندیا رانا کا کہنا تھا کہ “وقت بدل رہا ہے، حکمرانوں کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ خواجہ سرا اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کی نمائندگی ہوگی۔”

سول سوسائٹی کے نمائندے ڈاکٹر اصغر دشتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست میں خواجہ سراؤں کا سب سےبڑا مسئلہ ان کی شناخت کی قبولیت کا ہے ، یہ ان کی جدوجھد کا مرکزی نقطہ ان کو تسلیم کرنے کا ہے ۔

فیسٹیول میں خواجہ سرا فنکاروں نے ثقافتی رقص، کلاسیکی دھنوں پر پرفارمنس کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شرکا نے اس فیسٹیول کو خواجہ سرا برادری کی شناخت، مزاحمت اور سماجی شمولیت کی علامت قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر ریاست اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ سراؤں سے متعلق بننے والی پالیسی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور خواجہ سراؤں کو ان کی شناخت سے قبول کر کے ان کے انسانی اور بنیادی حقوق دیے جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here