پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث طورخم سمیت تمام سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، تاہم صورتحال ابھی تک معمول پر نہیں آسکی۔
کیا ہم خود فل کورٹ تشکیل دیں یا پھر معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجیں؟ جسٹس محمد علی مظہر
Voicepk.net - 0
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر جمعرات کو آٹھ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت امین الدین خان کی سربراہی میں ہونے والے آئینی بینچ نے کی۔ بینچ میں جمال مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، حسن اظہر رضوی، مسرت ہلالی، نعیم اختر افغان اور شاہد بلال حسن شامل تھے۔ سماعت کو براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد اور چیف کورٹ کے جج ملک عنایت الرحمان پر فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں پھیلی کشیدگی کے بعد حالات بتدریج معمول پر لوٹ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حملے خطے میں بدامنی پھیلانے کی ایک سازش ہیں۔
طورخم ٹرمینل تنازعہ: خوگہ خیل قبیلہ معاہدے سے انحراف پر برہم، زمین کے بدلے وعدے پورے نہ ہونے کا شکوہ
Voicepk.net - 0
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے مقامی شینواری قبیلے کی ذیلی شاخ خوگہ خیل کے لوگوں نے طورخم میں حکومت کو معاہدے کے تحت دی گئی زمین کے بدلے ملنے والی مراعات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 2012 میں طورخم ٹرمینل کی تعمیر کے لیے ایف بی آر اور این ایل سی کو 300 کنال زمین فراہم کی گئی تھی، تاہم نہ صرف اس حد سے تجاوز کرتے ہوئے مزید زمین پر تعمیرات کی گئی ہیں بلکہ معاہدے کے تحت دیگر سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 74 سالہ عیسائی شہری انور کینتھ کو توہینِ مذہب کے مقدمے میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کا 2014 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ جرم کو شک سے بالاتر ثابت نہیں کر سکا، جب کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم جرم کے وقت ذہنی عارضے میں مبتلا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
پانچ روزہ مسلسل ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔ گزشتہ دو روز سے دارالحکومت مظفرآباد کی سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم معمول سے زیادہ نظر آ رہا ہے، جبکہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھل چکے ہیں۔ تاہم 29 ستمبر کے احتجاج کے سیاسی و انتظامی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت، منیر اے ملک کے دلائل مکمل
Voicepk.net - 0
جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آٹھ رکنی آئینی بینچ نے کی۔ بینچ کی سربراہی امین الدین خان کر رہے ہیں۔ سماعت کو سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا۔ گزشتہ روز وکیل حامد خان نے فل کورٹ تشکیل دینے سے متعلق دلائل مکمل کیے تھے۔
’’بلاول بھٹو کو مشورہ دے دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فوری طور پر اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ جانا چاہیے‘‘۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی پروگرام اسپاٹ لائٹ میں کھلی گفتگو
سپریم کورٹ: چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت، آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی
Voicepk.net - 0
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی۔ منگل کے روز جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے کے لیے ملتوی کر دی۔
نو سال قبل جب طالب علم رہنما شبیر بلوچ کو گورکوپ، تربت سے اٹھایا گیا، تب سے ان کے گھر میں وقت جیسے ٹھہر سا گیا ہے۔ شبیر بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کے نو سال مکمل ہونے پر بلوچ ویمن فورم اور شبیر کے خاندان نے تربت میں احتجاجی ریلی نکالی اور تربت شہر کے مین چوک پر سیمینار کا انعقاد کیا۔