طورخم بارڈر کی اٹھارہ روزہ بندش، پانچ ہزار کے قریب ٹرک پھنس گئے — سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
Voicepk.net - 0
طورخم بارڈر کی اٹھارہ روزہ بندش کے باعث پاک افغان تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے، اور پانچ ہزار سے زائد مال بردار ٹرک دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔افغانستان سے پاکستان درآمد ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل رکنے سے ملک بھر کی منڈیوں میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹماٹر، پیاز اور انگور جیسی روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سپلائی متاثر ہونے کے باعث اشیاء انہیں پہلے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں، جبکہ عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بارڈر فوری طور پر کھولا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آ سکے اور روزمرہ زندگی دوبارہ معمول پر آ جائے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ صحافیوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عوامی شاعروں کو گھٹیا الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ہو۔ مزاحمتی شاعر حبیب جالب کو اقدام قتل، بوگس پاسپورٹ رکھنے اور حیدرآباد سازش کیس میں ملوث ہونے کے الزامات پر جیل میں رہنا پڑا، بلکہ پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی حسین نقی نے بتایا کہ جالب پر تو بکری چوری کا الزام بھی لگا۔
پاکستان کی پسماندہ شیدی کمیونٹی نے طویل عرصے بعد اپنے کلچر سے جڑا ایک روزہ شیدی فیسٹیول منعقد کیا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں منعقدہ اس فیسٹیول میں سندھ کے مختلف علاقوں سے شیدی کمیونٹی کے لوگ شریک ہوئے۔
‘کے پی میں آپریشن ہوگا اور اگر وزیرِ اعلیٰ نے حد سے تجاوز کیا تو گورنر راج لگ سکتا ہے’: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی
Voicepk.net - 0
اگر وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو ملٹری آپریشن کرنے سے روکا تو گورنر راج لگانے کا آپشن بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ وفاق ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور ان کے خلاف آپریشن ہوگا، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان کی پروگرام سپاٹ لائٹ میں اہم گفتگو
ریاست ہمیں انسان سمجھے۔ برنس گارڈن میں ہفتے کو منعقدہ تیسرے ہجڑا فیسٹیول میں خواجہ سرا برادری کا یہ مطالبہ صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ برسوں کی محرومی اور نظرانداز کیے جانے کے خلاف احتجاج تھا۔ "ماحولیات سے شناخت تک" کے عنوان سے منعقدہ اس فیسٹیول میں ملک بھر سے آنے والے خواجہ سرا، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی آواز بلند کی۔
دو دہائیوں کی خون آلود جنگ، بے شمار جانی و مالی نقصانات اور لاکھوں افراد کی بے گھری کے بعد خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں ایک نیا باب شروع ہونے کی امید نظر آرہی ہے۔ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے آبائی ضلع خیبر میں ایک تاریخی امن جرگہ منعقد کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ قبائلی عوام کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا، اور کسی بھی نئے فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاک افغان بارڈر چمن میں بارہ دن سے جاری بندش نے ہزاروں ڈرائیوروں اور تاجروں کی زندگیاں مفلوج کر دی ہیں۔ روزانہ کروڑوں روپے کے نقصانات، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ اور مقامی شہریوں کی بے روزگاری—یہ سب ایک ایسی بندش کا نتیجہ ہے جو نہ صرف معیشت بلکہ انسانی زندگیوں کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو استنبول میں ہونے والے مذاکرات سے امیدیں وابستہ ہیں کہ شاید اس بحران کا کوئی حل نکل سکے۔
ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں، جو دکھایا جاتا تھا ویسے ہی دیکھتے تھے۔ جنید اکبر خان کا اعتراف
Voicepk.net - 0
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی جماعت سے غلطیاں ہوئی ہیں اور اسی لئے ان کی جماعت آج بھگت رہی ہے کیوں کہ ماضی میں ان کی سوچ محدود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم چیزوں کو اسی نظر سے دیکھتے تھے جیسے دکھایا جاتا تھا لیکن اب ہم ان کا ازالہ کریں گے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی صوبائی حکومت فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن اور ایکشن ان ایڈ آف سول پاور کا قانون ختم کر دے گی۔
ضلع کرم: سنٹرل کرم میں غیر اعلانیہ آپریشن سے ہزاروں خاندان بے گھر، متاثرین انصاف اور امداد کے منتظر
Voicepk.net - 0
“سنٹرل کرم کے مقامی باشندے گزشتہ چار روز سے پشاور پریس کلب کے سامنے غیر اعلانیہ فوجی آپریشن کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے علاقوں میں فوری طور پر آپریشن بند کیا جائے، بے گھر کیے گئے افراد کو جلد باعزت طور پر واپس بھیجا جائے، عام آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ سے محفوظ رکھا جائے، اور 2009 کے دوران آپریشن سے ہونے والے نقصانات کا مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔
جمعے کے روز سپریم کورٹ پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا 55واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت اور چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی، جب کہ اٹارنی جنرل پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے اجلاس کے دوران پچھلے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، انصاف تک رسائی تیز کرنے اور عدالتی خدمات کو مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدلیہ کے تمام درجات میں ادارہ جاتی ہم آہنگی انصاف کے مؤثر اور شفاف نظام کے لیے ناگزیر ہے۔