فیصل آباد: طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناکر بلیک میل کرنیوالے 2 وین ڈرائیور گرفتار، تیسری کی تلاش جاری
Voicepk.net - 0
تفصیلات کے مطابق اقعے کے کئی ماہ بعد متاثرہ طالبہ نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر والدین کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سرحد کے بندش سے افغانستان میں میڈیکل کے شعبے میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ ء کے مستقبل کو خطرہ
Voicepk.net - 0
سرحدوں کی بندش سے افغان میڈیکل کالجز میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کا مستقبل داؤ پر
طورخم سرحد کی بندش نے سینکڑوں پاکستانی طلبہ کے تعلیمی خوابوں کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں پاکستانی طلبہ افغانستان کے میڈیکل کالجز میں زیرِ تعلیم ہیں، تاہم حالیہ کشیدگی اور سرحدی بندش کے باعث وہ اپنے اداروں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ سرحد بند ہونے کے باعث یہ طلبہ نہ صرف اپنے امتحانات سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ ان کا پورا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے پینتالیس سالہ آشنا گل نہ صرف اپنے علاقے سے بے گھر ہو چکے ہیں بلکہ جاری بدامنی کی لہر میں اپنی بیوی کو بھی کھو چکے ہیں۔آشنا گل کے پانچ بچوں میں سے کوئی بھی واپس گھر جانے پر تیار نہیں۔ جب آشنا گل واپسی کی بات کرتے ہیں تو بچے کہتے ہیں: "ہم کبھی اس گھر میں نہیں جا سکتے جہاں ماں کو شہید کیا گیا، جہاں کے کمرے اور چیزیں ان کے خون سے آلودہ ہیں۔"
کراچی میں دو ہفتوں کے قلیل عرصے میں دو نوجوانوں کی موت کے واقعات نے پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے سنگین سوالات اُٹھا دیے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق، ظہیر تنیو اور عرفان بلوچ کا نہ تو کوئی سابقہ پولیس ریکارڈ تھا اور نہ ہی وہ کسی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
خیبرپختونخوا میں 2021 میں گھریلو تشدد سے بچاؤ کا قانون منظور ہوا، لیکن چار سال بعد بھی ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹیز قائم نہیں ہو سکیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری کو ایک ماہ میں کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث 12 اکتوبر سے بند طورخم سرحدی گزرگاہ پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین کے لیے آج سے کھول دی گئی ہے۔تاہم پاکستانی حکام نے ابھی تک باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا۔ سرحدی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے تمام سرحدی گزرگاہیں ابھی تک بند ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کی سماعت پراسیکیوشن کی عدم موجودگی کے باعث 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
سکول کے سینئر طالب علموں کی نویں جماعت کے طالب علم سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی، تین نابالغ ملزمان گرفتار
Voicepk.net - 0
ضلع سرگودھا کے علاقے عزیز کالونی میں ایک پرائیویٹ سکول کے نویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ سینئر طلبہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
طلبہ رہنما غنی امان چانڈیو کے نجی اسپتال سے اغوا کے خلاف ان کی بازیابی کے لیے اہلخانہ اور کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ غنی امان کو 28 اکتوبر کو اسپتال کے احاطے سے سیکیورٹی اہلکار اٹھا کر لے گئے، جہاں وہ اپنی شیرخوار بیٹی کی عیادت کے لیے آئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت 37 انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے طلبہ رہنما کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث آج سترہواں روز بھی تمام سرحدی گزرگاہوں پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور لوگوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے۔ چمن اور طورخم میں کام کرنے والی مقامی مزدور یونینوں کی جانب سے سرحد کھولنے کے لیے احتجاجی مظاہرے ہوئے اور دونوں ممالک سے جلد راستے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔