Home Blog Page 29
ایک اور وکلاء تحریک کے لیے ماحول گرم! ’’احتجاج اتنا مؤثر ہونا چاہئے کہ رہی سہی عدلیہ بھی ان ترامیم کو ختم کر دے‘‘۔ سینئر وکیل منیر اے ملک کی پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو
جب ریحانہ بیمار ہو کر اسپتال پہنچیں تو انہیں نہ مردانہ وارڈ میں جگہ ملی، نہ زنانہ میں۔ پشاور کی اس خواجہ سرا کو طبی عملے نے بتایا کہ دونوں وارڈ ان کے لیے "غیر موزوں" ہیں۔ یہ محض ایک فرد کی کہانی نہیں — یہ پورے صوبے میں خواجہ سراء کمیونٹی کی صحت تک رسائی کی تصویر ہے۔
گزشتہ بارہ اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث پانچ اہم سرحدی گزرگاہیں— طورخم، خرلاچی، غلام خان، انگور اڈہ اور چمن— تجارت اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند ہیں۔ اس کشیدگی نے نہ صرف دوطرفہ تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ پاکستان کے پیداواری شعبے کو بھی مالی بحران کا سامنا ہے۔
شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے متاثرین ایک ہفتے سے بنوں میں قائم بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ پر احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب پی ڈی ایم اے نے دس ماہ سے ان کی ماہانہ نقد امداد بند کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گیارہ سال گزرنے کے باوجود مداخیل اور سیدگئی کے متاثرین ابھی تک واپس نہیں جا سکے، کیونکہ ان علاقوں کو ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ امداد فوری بحال کی جائے، چھاپے بند کیے جائیں، اور انہیں محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
نارووال کے نواحی گاؤں ڈھے میں سیالکوٹ کے تھانہ قلعہ کالر والہ کے ایس ایچ او نجم الحسن، چھ پولیس اہلکاروں اور دو پرائیویٹ افراد کے خلاف ایک خاتون کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس پارٹی نے گیارہ اور بارہ نومبر کی درمیانی شب گھر کی چار دیواری پھلانگ کر خاتون صفیہ بی بی کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ایس ایچ او کے حکم پر ایک اہلکار نے خاتون کو بندوق کے بٹ سے مارا اور دھکا دیا جس سے وہ زمین پر گریں اور جان کی بازی ہار گئیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی حکومت کے زیرِ اہتمام منعقدہ "امن جرگہ" میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین، علما، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ جرگے کے اختتام پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ امن کے قیام کے لیے مشترکہ سفارشات وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو ارسال کی جائیں گی۔ اعلامیہ اپیکس کمیٹی میں بھی پیش کیا جائے گا تاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
خانیوال کے نواحی علاقے کچاہ کھوہ میں سسر نے مبینہ طور پر اپنی بہو پر نازیبا مطالبات ماننے سے انکار پر تیزاب پھینک دیا، جس سے وہ شدید جھلس گئی۔ متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم شوکت حیات کو گرفتار کر لیا ۔
سروسز چیف کے عہدے کی مدت میں اضافے کے قانون بننےاور آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دینے کے بعد ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جانا چاہیےجس میں ان کے نئے رینک اور عہدے کو شامل کیا جائے۔ آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی میزبان منیزے جہانگیر سےگفتگو
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث پچھلے ایک ماہ سے طورخم سمیت پانچ سرحدی گزرگاہیں دو طرفہ تجارت اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند ہیں۔ اس بندش کی وجہ سے دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ مقامی لوگوں کی کمائی بند ہو چکی ہے۔تاجر برادری نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ تین دنوں میں حکومت اس مسئلے کو حل نہیں کرے گی تو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
ستائیسویں ترمیم کا جو مسودہ سینیٹ میں پیش کیا گیا، اس کے مطابق ہم کہہ سکتے ہیں کہ 1973 کا آئین، جسے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا، اب اسے ہمیشہ کے لیے لائبریری کی زینت بنانے کا انتظام ہو چکا ہے۔ پڑھئے عصمت اللہ نیازی کا کالم "آئین پاکستان کی حرمت اور 27 ویں ترمیم"