پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر نابینا افراد کا دھرنا پندرھویں روز بھی جاری ہے۔ شدید سردی اور بے سروسامانی کے باوجود مظاہرین اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ معذور افراد کے تین فیصد سرکاری کوٹے میں سے ایک فیصد کوٹہ بصارت سے محروم افراد کے لیے مختص کیا جائے، ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کو مستقل کیا جائے اور خالی سرکاری آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے صوبے کے پانچ ہزار نابینا افراد کو بارہ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے اعلان کو شرکاء نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خیرات نہیں بلکہ اپنی تعلیم اور قابلیت کے مطابق باعزت روزگار چاہیے۔ حکومتی مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
"پنجاب خاص کر لاہور میں 365 دنوں میں سے 150 دن موسمیاتی شدت کا شکار رہتا ہے۔ ان میں 70 دن مئی سے ستمبر تک شدید گرمی پڑتی ہے، پھر 30 سے 55 دن اسموگ لاہور پر چھائی رہتی ہے جب کہ 35سے40 دن تک دھند ہوتی ہے جبکہ دس دن لاہور اربن فلڈنگ کا شکار رہتا ہے۔ یعنی سال کے لگ بھگ پانچ ماہ، لاہور موسم کی شدت کا شکار رہتا ہے۔"
دنیا کو ہماری مچھلی چاہیے لیکن کسی کو ہمارے سمندر کی فکر نہیں: عالمی فشریز ڈے پر ماہیگیروں کی دہائی
Voicepk.net - 0
عالمی فشریز ڈے کے موقع پر کراچی میں سندھ بھر کے ماہیگیر ایک جگہ جمع ہوئے جہاں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ ساتھ گہرے سمندر میں گرفتاریوں، سرحدی تنازعات اور فشریز پالیسی کے فقدان جیسے سنگین مسائل کھل کر زیرِ بحث آئے۔ ماہیگیروں نے اعتراف کیا کہ بڑھتی آلودگی اور معاشی دباؤ نے انہیں ڈیپ سی جانے پر مجبور کر دیا ہے، جہاں بھارتی حدود میں داخلے پر غیر انسانی سلوک اور برسوں کی قید ان کا سب سے بڑا خوف ہے
پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے علاقے بستی ٹبہ میں سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا ۔ 19 سالہ مقتولہ مہناز کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل غلام مصطفیٰ نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ سسرالیوں نے دلہن کے کردار پر شک کی بنیاد پر قتل کر دیا ۔پولیس نے شوہر ، والد اور بھائی دیور کو گرفتار کر لیا ۔
بارڈر بندش سے دونوں جانب اربوں کا نقصان؛ پشاور میں قبائلی جرگہ کا بارڈر کھولنے کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
پشاور کے باغِ ناران پارک میں سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران اور تاجروں کا بڑا جرگہ جہاں پر پاک–افغان بارڈر کی بندش کے باعث دونوں جانب اربوں روپے کے نقصانات پر شدید احتجاج کیا۔ شرکاء نے بارڈر فوری کھولنے اور تجارت بحال کرنے کا مطالبہ کیا
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہائی کورٹ کے ججز کی درخواست سپریم کورٹ سے مسترد؛ اب معاملہ کس عدالت میں جائے گا؟
Voicepk.net - 0
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینے کی کوشش کی، لیکن رجسٹرار نے آرٹیکل 184(3) اب آئین میں نہ ہونے کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا۔
لاہور میں وکلا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا نے ایوانِ عدل سے چیئرنگ کراس تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں سینکڑوں وکلا نے بھرپور شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ ہر جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ مرحلے میں اسلام آباد کی جانب ایک بڑے احتجاجی مارچ نکلا جائے گا ۔
27ویں آئینی ترمیم، کارپوریٹ فارمنگ، اور خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سندھیانی تحریک کی جانب سے خواتین کا ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالا گیا جو حیدرآباد پریس کلب پر جلسہ عام پر اختتام پذیر ہوا۔
چھ ستمبر سے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کا نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے، تاہم گذشتہ سال کی نسبت نصف سے بھی کم بچے کالج پہنچ سکے۔ محمد عاصم گیارہویں جماعت کا طالبِ علم ہے، لیکن اس کی دسویں جماعت کے ساٹھ ہم جماعتوں میں سے صرف بیس ساتھی ہی کالج میں داخلہ لے سکے۔ اس کمی کی وجہ پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کے انخلا کا اعلان ہے۔
لاہور: نابینا افراد کا نو روز سے دھرنا جاری، مستقل بھرتیوں اور کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ
Voicepk.net - 0
لاہور کے چیئرنگ کراس پر نابینا افراد کا نو روزہ دھرنا جاری ہے، جس میں صوبے بھر کے نابینا شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ معذور افراد کے تین فیصد کوٹہ میں سے ایک فیصد بصارت سے محروم افراد کے لیے مخصوص کیا جائے، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے کوٹہ کی بنیاد پر جو آسامیاں خالی ہیں وہاں فوری بھرتیاں عمل میں لائی جائیں دوسری جانب پنجاب حکومت نے پانچ ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کے لیے ماہانہ بارہ ہزار روپے وظیفہ اور کوٹے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، لیکن دھرنے کے شرکاء نے مالی امداد کو مسترد کرتے ہوئے باعزت روزگار پر زور دیا ہے۔